ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے بڑے کرکٹرکا متنازعہ بیان، بلے سے چھکا مارسکتا ہوں، تلوار سےانسان

جاوید میانداد نے ایک بارپھرکشمیرموضوع پرہندوستان کے خلاف بیان دیا ہے، وہ سڑک پر تلوارلہراتےہوئے نظرآئے۔

  • Share this:
پاکستان کے بڑے کرکٹرکا متنازعہ بیان، بلے سے چھکا مارسکتا ہوں، تلوار سےانسان
پاکستان کے بڑے کرکٹرکا متنازعہ بیان، بلے سے چھکا مارسکتا ہوں، تلوار سےانسان

جموں وکشمیرسےآرٹیکل 370 ہٹنےکے بعد سے پاکستان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان، وہاں کے وزیراوریہاں تک کہ وہاں کے سابق کرکٹربھی اس موضوع پرہندوستان کو گیدڑبھبکی دیتے رہتے ہیں۔ ہندوستان کو دھمکیاں دینے میں وہاں کے سابق کرکٹرجاوید میانداد کافی آگے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا ایک نیا ویڈیوسوشل میڈیا پرآیا ہے، جس میں وہ سڑک پرتلوارلہراتے نظرآرہے ہیں۔ اس ویڈیومیں جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنی ہوئی ہےاوروہ متنازعہ بیان دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔


جاوید میانداد کا متنازعہ بیان


جاوید میانداد نےمتنازعہ بیان دیتےہوئےکہا 'کشمیری بھائیوں فکرمت کرو، ہم آپ کےساتھ ہیں۔ میرے پاس بلا بھی ہے، پہلے چھکا مارا تھا۔ اب یہ تلواربھی ہے۔ بلا بھی تیزتھا اب تلوار بھی تیزہے۔ جب میں بلےسے چھکا مارسکتا ہوں تواس تلوارسےانسان کیوں نہیں مارسکتا'۔


پہلے بھی دے چکے ہیں متنازعہ بیان

ایسا پہلی بارنہیں ہےکہ جاوید میانداد نےکشمیرموضوع پرایسے بیان دیئے ہوں، اس سے پہلے وہ ہندوستان کونیوکلیئربم کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔ جاوید میانداد نےکہا تھا 'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہندوستان ایک ڈرپورک ملک ہے۔ ابھی تک انہوں نےکیا کیا ہے؟  نیو کلیئربم ہم نےایسے ہی نہیں رکھا ہے، ہم نے چلانےکےلئے رکھا ہوا ہے۔ ہمیں موقع چاہئے اورہم صاف کردیں گے'۔  






آفریدی بھی دے چکے ہیں متنازعہ بیان

جاوید میانداد کےعلاوہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈرشاہد آفریدی بھی کشمیرموضوع پربیان بازی کررہے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو وہ فوج کی وردی میں نظرآئےاورانہوں نے ہندوستان اور وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان بازی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا 'آپ (مودی) اورآپ کےحامیوں نے ہندوستان کی شبیہ کوبری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ ہندوستان میں کچھ پڑھے لکھےلوگ ہیں، جو سمجھداری کی بات کررہے ہیں۔ آپ کوانہیں سننےکی ضرورت ہے'۔ انہوں نےکہا تھا کہ مودی کو ہٹلرکےطورپرپہچانا جائے گا۔
First published: Sep 02, 2019 04:53 PM IST