ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس پاکستانی قدآور نے سادھا ہندوستان پر نشانہ، کہا۔ ہمیں ٹیم انڈیا کو اس کے گھر پر ہرانے کی عادت...

جاوید میانداد بھلے ہی ہندوستان کو اس کے گھر پر ہرانے کا دم بھر رہے ہوں ، لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ پاکستان نے ہندوستان کی سرزمین پر صرف دو سیریز جیتی ہیں۔

  • Share this:
اس پاکستانی قدآور نے سادھا ہندوستان پر نشانہ، کہا۔ ہمیں ٹیم انڈیا کو اس کے گھر پر ہرانے کی عادت...
اس پاکستانی قدآور نے سادھا ہندوستان پر نشانہ، کہا۔ ہمیں ٹیم انڈیا کو اس کے گھر پر ہرانے کی عادت...

نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق قدآور بلے باز جاوید میانداد نے ہندوستان پر نشانہ سادھا ہے۔ میانداد نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں اشاروں میں کہا کہ ہندوستان پاکستان کو اس لئے گھر آنے کی دعوت نہیں دیتا ہے کیونکہ وہ ہندوستان کو اس کی سرزمین پر شکست دیتے تھے۔ میانداد نے ٹویٹ میں لکھا ، "ہمیں ٹیم انڈیا کو ان کے گھر پر شکست دینے کی عادت تھی لیکن اب اس نے ہمیں دعوت دینا چھوڑ دیا ہے۔" جاوید میانداد کے اس بیان کے بعد ہندوستانی مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔ مداحوں نے لکھا کہ ہندوستان کو بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے کی عادت ہے۔




جاوید میانداد بھلے ہی ہندوستان کو اس کے گھر پر ہرانے کا دم بھر رہے ہوں ، لیکن ہم آپ کو بتادیں کہ پاکستان نے ہندوستان کی سرزمین پر صرف دو سیریز جیتی ہیں۔ ہندوستان میں انہوں نے 33 ٹیسٹ کھیلے اور 5 میں کامیابی حاصل کی اور 7 میں ہار گیا۔ دونوں ممالک کے مابین ہندوستانی سرزمین پر آخری سیریز سال 2007 میں کھیلی گئی تھی جس میں ہندوستان نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔


ہندوستان میں ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ یقینی طور پر اچھا تھا۔ یہاں انہوں نے 30 ون ڈے میچ کھیلے جس میں 19 میچ جیتے اور 11 ہارے۔ وہیں، ہندوستان نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر ایک ہی بار ٹیسٹ سیریز میں مات دی۔ جبکہ پاکستان نے تین ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔

 
First published: Mar 19, 2020 09:21 AM IST