کرکٹ ۔ کھیتی کے بعد ایم ایس دھونی کا نیا شوق، 7 ماہ سے رانچی کے فارم ہاوس میں چل رہی یہ تیاری
کرکٹ ۔ کھیتی کے بعد ایم ایس دھونی کا نیا شوق، 7 ماہ سے رانچی کے فارم ہاوس میں چل رہی یہ تیاری
MS Dhoni : دنیا کو چونکانا ہی مہندر سنگھ دھونی کی عادت رہی ہے ۔ پہلے کرکٹ پھر کسانی اور اس کے بعد مویشی پروری ، لیکن اب ماہی جس پر توجہ مرکوز کرنے جارہے ہیں، اس کے بارے میں جان کر آپ بھی چونک جائیں گے ۔
رانچی : دنیا کو چونکانا ہی مہندر سنگھ دھونی کی عادت رہی ہے ۔ پہلے کرکٹ پھر کسانی اور اس کے بعد مویشی پروری ، لیکن اب ماہی جس پر توجہ مرکوز کرنے جارہے ہیں، اس کے بارے میں جان کر آپ بھی چونک جائیں گے ۔ رانچی کے سینبو میں واقع فارم ہاوس میں دھونی کی نئی پلاننگ کی تیاری پچھلے سات ماہ سے چل رہی تھی، لیکن اب جو کچھ دنیا کے سامنے آنے والا ہے، اس کو جاننے کے بعد فینس دھونی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائیں گے ۔ ایم ایس دھونی کے زراعتی صلاح کار روشن کمار نے بتایا کہ رانچی کے سینبو میں واقع 43 ایکڑ کے فارم ہاوس میں دھونی اب بڑے پیمانے پر مچھلی پالنے کی تیاری کرچکے ہیں ۔
دنیا اب دھونی کو جلد ہی مچھلی پالنے والے کے طور پر دیکھنے جارہی ہے ۔ رانچی میں دھونی کے سینبو میں واقع فارم ہاوس میں دھونی نے مچھلی پالنے کیلئے دو تالاب بنوائے ہیں، جس میں 8000 مچھلیوں کا زیرا سات مہینے پہلے چھوڑا گیا تھا ۔ اب مچھلیاں تیار ہوچکی ہیں ۔ یہ مچھلیاں آدھا کلو سے ڈیڑھ کلو کے درمیان کی ہوچکی ہیں ان دونوں تالابوں میں روہو، کتلا اور تیلپیا مچھلیاں پالی گئی ہیں ۔ ماہی اس وقت آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ جب ماہی واپس رانچی لوٹیں گے تو آپ انہیں اپنے فارم ہاوس میں فشنگ کرتے ہوئے بھی دیکھیں گے ۔ دراصل سینبو میں واقع فارم ہاوس میں ماہی نے دو تالاب بنوائے ہیں ۔ ایک بڑے تالاب میں سات مہینے پہلے پانچ ہزار مچھلی کا زیرا ڈالا گیا تھا جبکہ دوسرے تالاب میں تین ہزار زیرا ڈالا گیا تھا ۔
ان تالابوں کی نگرانی کی ذمہ داری ایک خاص ٹیم کو دی گئی ہے ۔ ان مچھلیوں کو صبح اور شام کھانا دیا جاتا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آئی پی ایل کے بعد دھونی جلد رانچی لوٹنے والے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنے فارم ہاوس کے دونوں تالابوں میں فشنگ کریں گے ۔
ایم ایس دھونی کے زراعتی صلاح کار روشن کمار نے بتایا کہ ماہی نان ویج کے کافی شوقین ہیں اور انہیں دیسی چکن کے ساتھ ساتھ مچھلی کے آئٹم کافی پسند ہیں۔ وہیں مسیز دھونی یعنی ساکشی دھونی کی نظر بھی ان دونوں تالابوں پر ہمیشہ رہتی ہے ۔ وہ اکثر فارم ہاوس میں سبزیوں کی کھیتی اور مچھلی پالنے کو لے کر ملازمین سے جانکاری حاصل کرتی رہتی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔