ہوم » نیوز » اسپورٹس

جو روٹ نے مائیکل وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے

جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

  • Share this:
جو روٹ نے مائیکل وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے
جو روٹ نے مائیکل وان کی برابری کی، مشترکہ طور سے انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بنے

چنئی: جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ روٹ کی اپنی کپتانی میں 47 ٹیسٹ میچوں میں یہ 26 ویں جیت تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے جنہوں نے اپنی کپتانی میں 51 ٹیسٹ میچوں میں 26 میچ جیتے تھے۔ روٹ نے ایشیاء میں چھ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کی ہے اور تمام چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا میں لگاتار پانچ میچ جیتے ہیں۔

جو روٹ نے 2018 میں سری لنکا کو 3-0 سے کلین سوئپ کے بعد 2021 میں سری لنکا کو2-0 سے کلین سویپ کیا۔ انگلینڈ (2018-21) نے ایشیاء میں لگاتار چھ ٹیسٹ جیت لئے ہیں اوروہ اب ایشیاء میں لگاتار سات ٹیسٹ جیتنے کے آسٹریلیا (2002-04) کے ریکارڈ کی برابری کرنےسے ایک جیت دوررہ گیا ہے۔ ایشیاء میں کسی غیر ملکی کپتان کے سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں روٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ (17 ٹیسٹ میں سات جیت) اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ (21 ٹیسٹ میں 8 جیت) ہیں۔


جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
جو روٹ مشترکہ طور پر انگلینڈ کے سب سے کامیاب کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے مائیکل وان کی برابری کرلی ہے۔ جو روٹ کی کپتانی میں انگلینڈ نے منگل کو پہلے ٹیسٹ میں ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔


وہیں دوسری جانب ہندوستان چنئی میں منگل کو پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ 70.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 69.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ہندستان 68.3فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔


نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز پوری ہوچکی ہے اور اس نے جون میں لارڈس میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے کیونکہ اس کی حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چار میچوں کی یہ سیریز 1-2یا 3-1کے فرق سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1, 3-0یا 4-0سے جیت حاصل کرنی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا اور وہ اب تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی امیدیں ہندستان۔ انگلینڈ سیریز کے نتیجہ پر ٹکی ہیں اور اس سیریز کا ڈرا ہونا ہی اسے فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 09, 2021 11:52 PM IST