اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جو روٹ نے چھوڑی England کی ٹسٹ کی کپتانی، ویسٹ انڈیز کے خلاف ملی شرمناک شکست کے بعد لیا فیصلہ

    جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ملی شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ انہیں سال 2017 میں ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

    جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ملی شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ انہیں سال 2017 میں ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

    جو روٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ملی شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔ انہیں سال 2017 میں ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جو روٹ نے انگلینڈ کی ٹسٹ کپتانی چھوڑ دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-1 سے ملی شرمناک شکست کے بعد انہوں نے انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔ 31 سال کے جو روٹ کو 2017 میں ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں ہوئے تیسرے ٹسٹ میں 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ یہ انگلش ٹیم کی مسلسل 9ویں شکست تھی۔ اس کے بعد جو روٹ نے کپتانی چھوڑ دی۔

      انہوں نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا یہ صحیح وقت تھا۔ مجھے اپنے ملک کی کپتانی کرنے پر بے حد فخر ہے اور میں گزشتہ پانچ سالوں کے بڑے فخر کے ساتھ دیکھوں گا۔ یہ کام کرنا عزت کی بات ہے اور مجھے خوشی ہے کہ انگلش کرکٹ کے عروج کے محافظ کے طور پر کام کر سکا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: روہت شرما کی آئی پی ایل میں سب سے خراب کارکردگی، کپتانی کا نظر آرہا ہے دباو

      کیریئر کا سب سے پُرچیلنج سے فیصلہ

      جو روٹ نے مزید کہا کہ یہ میرے کیریئر میں سب سے پُرچیلنج فیصلہ رہا، لیکن اپنی فیملی اور قریبی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد مجھے پتہ لگا کہ کپتانی چھوڑنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ مجھے انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کرنا پسند تھا، لیکن حال ہی میں میں نے دیکھا کہ اس ذمہ داری کو سنبھالنے کا مجھ پر کتنا اثر ہوا۔ کھیل سے الگ بھی اس ذمہ داری نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا۔ میں اس موقع پر اپنی فیملی، کیری، الفریڈ اور بیلا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے یہ سب میرے ساتھ زندگی گزاری ہے اور پورے وقت پیار اور حمایت کا ایک ناقابل یقین ستون رہے ہیں۔

      گزشتہ 17 ٹسٹ میں سے انگلینڈ کو ایک میں ملی جیت

      جو روٹ گزشتہ پانچ سال سے انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے انگلینڈ کے لئے کسی بھی دیگر کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ 64 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس میں سے انہوں نے 27 میں جیت درج کی۔ جبکہ 26 مقابلوں میں انگلش ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم جو روٹ کی کپتانی میں کھیلے گئے گزشتہ 17 ٹسٹ میں سے انگلینڈ کو صرف ایک میں ہی جیت ملی۔ اسی وجہ سے ان پر کپتانی چھوڑنے کا دباو تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: