اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IPL 2022: جوس بٹلر کی سنچری اور یجویندر چہل کی ہیٹ ٹرک کی بدولت راجستھان کی KKR پر ’رائلس‘ جیت

    جوس بٹلر کے آئی پی ایل (2022 IPL) کے کیریئر کی تیسری سنچری کے بعد اسپنر یجویندر چہل کی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹ کی بدولت راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔

    جوس بٹلر کے آئی پی ایل (2022 IPL) کے کیریئر کی تیسری سنچری کے بعد اسپنر یجویندر چہل کی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹ کی بدولت راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔

    جوس بٹلر کے آئی پی ایل (2022 IPL) کے کیریئر کی تیسری سنچری کے بعد اسپنر یجویندر چہل کی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹ کی بدولت راجستھان رائلس (Rajasthan Royals) نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (Kolkata Knight Riders) کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      ممبئی: جوس بٹلر کے آئی پی ایل (2022 IPL) کے کیریئر کی تیسری سنچری کے بعد اسپنر یجویندر چہل کی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹ کی بدولت راجستھان رائلس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دلچسپ مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔ راجستھان کی طرف سے رکھے گئے 218 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کی ٹیم نے 19.4 اوور میں 210 رن بنائے۔

      کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے کپتان شرے یس ایئر نے 51 گیندوں پر سب سے زیادہ 85 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ سلامی بلے باز ایرون فنچ (58) نصف سنچری بناکر آوٹ ہوئے۔ راجستھان کی چھ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی سات میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے۔ راجستھان کی طرف سے یجویندر چہل نے اپنے چار اوور کے کوٹے میں 40 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔

      ایرون فنچ اور شرے یس ایئر نے دوسرے وکٹ کے لئے جوڑے 107 رن

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کے کے آر نے اوور کی ہیلی ہی گیند پر سلامی بلے باز سنیل نرائن کا وکٹ گنوا دیا۔ نارائن کو شمران ہیٹ مائر نے بہترین تھرو پر رن آوٹ کردیا۔ اس کے بعد ایرون فنچ کو کپتان شرے یس ایئر کا ساتھ ملا۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 107 رنوں کی شراکت کی۔

      فنچ نے 28 گیندوں پر 58 رنوں کی اننگ کھیلی

      ایرون فنچ نے 28 گیندوں پر 58 رنوں کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے۔ پرسدھ کرشنا کی گیند پر ورون نائر کو کیچ تھمانے سے پہلے ایرون فنچ نے اپنی نصف سنچری اننگ میں 9 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ نتیش رانا کچھ خاص کمال نہیں کرسکے اور 11 گیندوں پر 18 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آر اشون نے آندرے رسیل کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      جاوید میانداد نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی Pakistan کو جیت اور بدل گئی تاریخ

      بٹلر کی سنچری کی بدولت راجستھان نے 5 وکٹ پر 217 رن بنائے

      اس سے قبل، جوس بٹلر کے موجودہ آئی پی ایل سیزن کی دوسری سنچری سے راجستھان رائلس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 5 وکٹ پر 217 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے 61 گیندوں میں پانچ چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 103 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے دیو دت پڈکّل کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 97 رن اور کپتان سنجو سیمسن (38) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 67 رنوں کی شراکت داری کی۔ شمران ہیٹ مائر نے آخر میں 13 گیندوں میں ناٹ آوٹ 26 رنوں کی اننگ کھیلی۔

      سنیل نرائن کا یہ 150واں آئی پی ایل میچ تھا

      نائٹ رائیڈرس کی طرف سے 150واں آئی پی ایل میچ کھیل رہے سنیل نرائن نے چار اوور میں صرف 21 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کئے۔ پیٹ کمنس چار اوور میں 50 رن جبکہ امیش یادو نے 44 رن لٹائے۔ پیٹ کمنس کو ایک وکٹ ملا جبکہ امیش یادو کے کھاتے میں کوئی وکٹ نہیں آیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: