உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجدھانی بھوپال میں جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کا آغاز

    راجدھانی بھوپال میں جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کاآغاز

    راجدھانی بھوپال میں جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کاآغاز

    ہاکی کی نرسری کہے جانے والے بھوپال میں برسوں کے بعد جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے سے لوگوں میں خاص خوشی دکھائی دے رہی ہے۔ بھوپال کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ جونیئر ہاکی نیشنل چیمپئن شپ مقابلے میں ملک کی 28 اکادمیوں کی ٹیموں نے شرکت کی ہے۔

    • Share this:
    بھوپال: ہاکی کی نرسری کہے جانے والے بھوپال میں برسوں کے بعد جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے سے لوگوں میں خاص خوشی دکھائی دے رہی ہے۔ بھوپال کے میجر دھیان چند ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ جونیئر ہاکی نیشنل چیمپئن شپ مقابلے میں ملک کی 28 اکادمیوں کی ٹیموں نے شرکت کی ہے۔ جونیئر نینشنل ہاکی چیمنپن شپ مقابلے کا افتتاح مدھیہ پردیش کے وزری برائے شہری ترقیات بھوپیندر سنگھ نے کیا اور مینس جونیئر نینشل ہاکی چیمپیئن شپ مقابلہ کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔
    وزیر برائے شہری ترقیات بھوپیندر سنگھ نے جونیئر نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ مقابلےکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شیوراج سنگھ اور وزیر کھیل وزری یشودھرا راجے کی قیادت میں مدھیہ پردیش میں کھیل کے میدان نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ کھیل کے میدان میں نئی صلاحیتوں کو تراشنے کے ساتھ حکومت کے ذریعہ نینشل اور انٹرنیشنل سطح کی سہولیات مہیا کرانے کا کام مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔حکومت کے پاس بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، جہاں پر جیسی ضرورت ہوگی محکمہ کھیل کو سہولیات اور بجٹ مہیا کرایا جائے گا۔



    ٹوکیو اولمپک میں مدھیہ پردیش ہاکی اکادمی کے کھلاڑی ویویک ساگر نے بہترین فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ حکومت کے ذریعہ ویویک ساگرکو ڈی ایس پی کے عہدے پر تقرری دینے کے ساتھ ایک کروڑ روپئے کا انعام اور گھر بھی دیا جائے گا۔ ٹوکیو اولمپک میں ہندستانی ویمنس ہاکی ٹیم کی سب کھلاڑیوں  کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی ایم پی حکومت کے ذریعہ 31-31 لاکھ روپئے کا انعام ان کی بہترین پرفارمینس پر دیا گیا ہے۔
    کھیل اینڈ یوتھ کلیان شعبہ کے ڈائریکٹر روی کمار گپتا نے پروگرام میں  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر مینس نینشل ہاکی  چیمپین شپ مقابلے میں 28 اکادمیوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ یہاں پر نہ صرف بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا بلکہ ہاکی کے نئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا۔


    ایم پی ہاکی اکادمی کے کوچ ہاکی اولمپیئن سمیر داد کہتے ہیں کہ 18 اکتوبر سے 27 اکتوبر کے بیچ مقابلے ہوں گے اور جب الگ الگ ٹیموں کے بیچ کھیل کے مقابلے ہوتے ہیں تو ہمارے بچوں کو سیکھنے اور بہترین کھیل پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے قبل بھی چار اکتوبر سے 13 اکتوبر کے بیچ جونیئر بالک نینشل انٹر اکادمی ہاکی چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں بھی ہمارے ٹیلنٹ نے ایسے کھیل کا مظاہرہ کیا کہ لوگ دیکھتے رہ گئے۔ جونیئر مینس نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ مقابلے میں بھی  پہلے دن پانچ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جونیئر نیشنل چیمپین شپ کے مقابلے میں جو کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ان کی پرفارمینس اس وقت کام آئے گی جب ہاکی جونیئر نیشنل کی ٹیم تیار ہوگی۔ہماری تو کوشش ہے کہ ایم پی ہاکی اکادمی کے زیر اہتمام زیادہ سے زیادہ مقابلے ہوں تاکہ ہماری اکادمی کے بچے اپنا بیسٹ پرفارم کرکے ملک کی ٹیم کا حصہ بنیں اور پھر اپنے بہترین کھیل سے ملک کا نام روشن کریں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: