ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا- سری لنکا میچ میں طیارہ سے لہرایا 'جسٹس فار کشمیر' کا بینر، آئی سی سی نے کی وضاحت

عالمی کپ کے درمیان یہ دوسری بارہوا ہے جب کسی میچ کے دوران طیارہ کے ذریعہ سیاسی پیغام دیا گیا ہے۔ پاکستان اورافغانستان کے میچ کے دوران بھی ایسا واقعہ رونما ہوا تھا۔

  • Share this:
انڈیا- سری لنکا میچ میں طیارہ سے لہرایا 'جسٹس فار کشمیر' کا بینر، آئی سی سی نے کی وضاحت
انڈیا - سری لنکا میچ میں جسٹس فار کشمیر کا بینر دکھایا گیا۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں سری لنکا اورہندوستان کے میچ کے دوران ایک حادثہ کے سبب تنازعہ ہوگیا۔ میچ کے دوران ہیڈنگلےاسٹیڈیم کےاوپرسےایک طیارہ گزرا، جس کے پیچھے'جسٹس فارکشمیر' کا بینرلگا ہوا تھا۔ عالمی کپ میں یہ دوسری بارہوا ہے کہ جب کسی میچ کے دوران طیارہ کےذریعہ سیاسی پیغام دیا گیا ہے۔ پاکستان اورافغانستان کے میچ کے دوران بھی ایسا واقعہ رونما ہوا تھا۔ اس وقت 'جسٹس فاربلوچستان' اور'پاکستان میں غائب ہو رہےلوگوں کوروکنے میں مدد کیجئے' لکھا ہوا تھا۔ یہ میچ 29 جون کولیڈس میں کھیلا گیا تھا۔


آئی سی سی نے انڈیا - سری لنکا میچ میں ہوئے واقعہ کےبارے میں بتایا کہ وہ عالمی کپ کے دوران سیاسی پیغام دکھائے جانے کونظرانداز نہیں کریں گے۔ آئی سی سی نےکہا 'ہم پورے ملک میں مقامی پولیس کے ساتھ مل کراس طرح کے حادثات کوروکنے کےلئےکام کریں گے اورہمیں بھروسہ دلایا گیا ہےکہ ہیڈنگلے لیڈس بریڈ فارڈ ایئرپورٹ کے راستے میں پڑتا ہے، اس لئے یہ کوئی پریشانی نہیں ہے'۔


پاکستان اورافغانستان کے میچ میں ہوئے حادثہ کے بعد بھی آئی سی سی نے اس طرح کا بیان دیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد آئی سی سی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کرحادثہ کی جانچ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی مستقبل میں اس طرح کا حادثہ رونما نہ ہونے کا وعدہ بھی آئی سی سی نے کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا تھا 'ہم کسی طرح کے سیاسی پیغام کی حمایت نہیں کرتے ہیں، ہم ویسٹ یارک شائرپولیس سے سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ آخریہ حادثہ کیسے ہوا'؟

First published: Jul 06, 2019 06:53 PM IST