உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کامران اکمل نے پھر کی انگریزی میں غلطی، مداحوں نے کہا- انگریزوں نے دیکھ لیا تو پھر بنا دیں گے غلام

    کامران اکمل (Kamran Akmal) نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی (Independence Day) کے موقع پر مبارکباد دی۔ اس پاکستانی کھلاڑی نے یوم آزادی کی مبارکباد انگریزی میں دی اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کرکٹر کامران اکمل (Kamran Akmal) سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، وجہ ہے ان کی انگریزی۔ دراصل کامران اکمل نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی (Independence Day) کی مبارکباد دی۔ اس پاکستانی کھلاڑی نے یوم آزادی کی مبارکباد انگریزی میں دی اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کا جم مذاق بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ہیپی انڈیپنڈس ڈے لکھا، لیکن انڈیپینڈنس کی اسپیلنگ میں ڈین نہیں لگایا۔ ان کی اس غلطی کا صارفین اب جم کر مذاق بنا رہے ہیں۔ صرف کامران اکمل ہی نہیں، اس سے پہلے ان کے بھائی عمر اکمل کا بھی انگریزی کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی مذاق بنتا رہا ہے۔

      پاکستان کا یوم آزادی ہندوستان سے ایک دن پہلے 14 اگست کو منایا جاتا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے کرکٹر اور دوسرے سیلیبرٹی ملک کی آزادی کی مبارکباد سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں، لیکن کرکٹر کامران اکمل مبارکباد دینے کے چکر میں بری طرح سے ٹرول ہوگئے ہیں۔ کامران اکمل نے اپریل 2017 سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔

      حالانکہ، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کھیل رہے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرگرم ہونے کے ساتھ ساتھ کامران اکمل سوشل میڈیا پر بھی انتہائی سرگرم رہتے ہیں، لیکن اپنی انگریزی کی غلطیوں کو لے کر کامران اکمل اور ان کے بھائی عمر اکمل دونوں ہی اکثر ٹرولنگ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

      واضح رہے کہ کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے تینوں فارمیٹ میں 2002 سے لے کر 2017 تک کھیلا ہے۔ وہ پاکستانی ٹیم کے لئے وکٹ کیپر بلے باز کا کردار نبھا چکے ہیں۔ پاکستان کے لئے کھیلتے ہوئے کامران اکمل نے 53 ٹسٹ میچوں میں 2648 رن بنائے۔ وہیں، 157 ونڈے میچوں میں انہوں نے 3236 رن بنائے۔ کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 58 ٹی-20 میچ بھی کھیلے، جس میں انہوں نے 987 رن بنائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: