உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب ملک کے عجیب وغریب ٹوئٹ کا کامران اکمل نے دیا جواب، پاکستانی فینس لگا رہے ہیں دونوں کی کلاس

    شعیب ملک کے عجیب وغریب ٹوئٹ کا کامران اکمل نے دیا جواب

    شعیب ملک کے عجیب وغریب ٹوئٹ کا کامران اکمل نے دیا جواب

    ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان کی شکست کے بعد شعیب ملک نے ایک عجیب وغریب ٹوئٹ کیا ہے۔ شعیب ملک کے اس ٹوئٹ کو پڑھ کر ہرکوئی حیران ہے اور اسے سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس ٹوئٹ پر کامران اکمل نے جواب دیا ہے۔ ان کے جواب کے بعد دونوں ہی کھلاڑی فینس کے نشانے پر آگئے ہیں۔  

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: تجربہ کار پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے ایشیا کپ 2022 فائنل میں ‘مین ان گرین‘ کی ہار کے بعد اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک عجیب وغریب ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔ شعیب ملک کے اس ٹوئٹ پر کامران اکمل نے جواب دیا ہے، جس کے بعد دونوں پاکستانی کھلاڑی سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہے ہیں۔ بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستان کو ایشیا کپ 2022 فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 23 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

      ورلڈ نمبر1 ٹی20 بلے باز محمد رضوان نے پاکستان کے حق میں کھیل ختم کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے ساتھ نہیں ملا۔



      ایشیا کپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سے پہلے داسن شناکا کی قیادت والی ٹیم نے خطاب جیتنے سے دو دن دپہلے گزشتہ سپر4 مقابلے میں بابر اعظم اینڈ کمپنی کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ایسے میں پاکستان کے کئی سابق کرکٹروں نے ٹیم کے مڈل آرڈر کی تنقید کی ہے کہ وہ ایک بار دباو کی صورتحال میں ذمہ داری لینے میں ناکام رہے۔



      ان سب کے درمیان سابق آل راونڈر شعیب ملک نے عجیب وغریب ٹوئٹ کرکے سب کو کنفیوز کردیا ہے۔ سری لنکا سے پاکستان کی ہار کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ لکھا، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ کس اور اشارہ کر رہے تھے۔ شعیب ملک نے لکھا، ’دوستی، پسند-ناپسند کی ثقافت سے ہم کب باہر نکلیں گے۔ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: