உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کامران اکمل کا وہاب ریاض کوعالمی کپ میں آزمانے کا مشورہ

    کامران اکمل: فائل فوٹو

    کامران اکمل: فائل فوٹو

    پاکستانی بلے بازمحمد عباس کوعالمی کپ میں موقع دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ساتھ ہی وہ خود اپنی کارکردگی کو بہترکرکے ٹیم میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے کامران اکمل نے وہاب ریاض کوعالمی کپ میں آزمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی گیند بازی اٹیک کافی بہتر ہے، لیکن قومی ٹیم میں وہاب ریاض جیسے گیند بازکی موجودگی ضروری ہے کیوں کہ وہ گزشتہ 3-2 برس سے سفید بال کے ساتھ بہت اچھی گیند بازی کررہے ہیں۔
      میگا ایونٹ کے لئے ٹیم سلیکشن پرکامران اکمل نے کہا کہ عالمی کپ چونکہ اب قریب ہے، اس لئےان کھلاڑیوں پرہی انحصارکرنا چاہئے، جوایشیا کپ سے کھیلتےچلےآرہے ہیں۔37 سالہ کامران اکمل محمد عباس کوعالمی کپ میں موقع دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پیسرکومحدود اووروں کی کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس لئےان کی شمولیت مناسب نہیں ہوگی۔
      سرفرازاحمد کے کپتان ہونے کی وجہ سے اپنی ٹیم میں شمولیت کومشکل سمجھنےسےانکار کرتےہوئے کامران اکمل نے واضح کیا کہ میں اسے وجہ نہیں سمجھتا۔ میری توجہ صرف اپنی پرفارمنس پرمرکوزہے۔ سرفرازاحمد اچھا کپتان اوروکٹ کیپرہونےکی وجہ سے ٹیم کا حصہ ہے۔
      First published: