ہوم » نیوز » اسپورٹس

ICC Test Rankings: کین ولیمسن بنے نمبر ون ٹسٹ بلے باز، اسٹیو اسمتھ کو ہوا بڑا نقصان، دیکھیں فہرست

ICC Test Rankings: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نمبر ون ٹسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ ٹاپ -10 بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے اور چتیشور پجارا بھی شامل ہیں۔

  • Share this:
ICC Test Rankings: کین ولیمسن بنے نمبر ون ٹسٹ بلے باز، اسٹیو اسمتھ کو ہوا بڑا نقصان، دیکھیں فہرست
کین ولیمسن ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچے

دبئی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 90 برسوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ایک ٹیم بن گئی اور اس کے 24 گھنٹے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہندوستان کے وراٹ کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر ٹسٹ بلے بازی رینکنگ میں نمبر ایک بلے باز بن گئے۔ کین ولیمسن کو پاکستان کے خلاف ماونٹ مونگانوئی میں پہلے ٹسٹ میں سنچری اننگز کھیلنے کا فائدہ ملا۔ کین ولیمسن 13 ریٹنگ پوائنٹ ملے اور وہ وراٹ اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑ کر پہلے پائیدان پر پہنچ گئے ہیں۔ جمعرات کے روز جاری تازی ٹسٹ رینکنگ میں وارٹ اپنی دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ اسمتھ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے چوٹی کا مقام گنوا کر تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔


اسٹیو اسمتھ کو ہوا بڑا نقصان


ہندوستان کے خلاف گزشتہ چار ٹسٹ اننگ میں صرف 10 رن بنانے والے اسٹیو اسمتھ ٹاپ سے تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ وہیں میلبورن میں دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلنے کے باوجود وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر بنے ہوئے ہیں۔ ٹاپ -10 بلے بازوں کی بات کریں، اس میں مارنس لابوشین چوتھے، بابر اعظم پانچویں، اجنکیا رہانے چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، جو روٹ 9 ویں اور چتیشور پجارا دسویں مقام پر قابض ہیں۔ کپتان کین ولیمسن رینکنگ میں وراٹ کوہلی سے 11 پوائنٹ اور اسمتھ سے 13 پوائنٹ آگے ہوگئے ہیں۔ ولیمسن کے 890 پوائنٹ، وراٹ کے 879 پوائنٹ اور اسمتھ کے 877 پوائنٹ ہیں۔ وراٹ آسٹریلیا میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد وطن لوٹ چکے ہیں اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے ٹیم کے کپتان ہیں۔


اشون - رہانے کو ہوا زبردست فائدہ

وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے نے ہندوستان کے میلبورن میں بڑی جیت دلائی۔ اس میچ میں کپتان اجنکیا رہانے نے 112 اور ناٹ آوٹ 27 رنوں کی اننگ کھیلی، جس سے وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ اجنکیا رہانے نے اکتوبر 2019 میں اپنی کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کی تھی، جب وہ 5 ویں مقام پر پہنچے تھے۔ وہیں ہندوستان کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون ٹاپ-10 گیند بازوں میں ایک صرف اسپنر ہیں۔ میلبورن ٹسٹ میں پانچ وکٹ لینے والے آر اشون کو رینکنگ میں فائدہ پہنچا ہے اور وہ ابھی ساتویں مقام پر ہے۔ ان کے علاوہ ہندوستانی گیند باز جسپریت بمراہ (9ویں نمبر) اور رویندر جڈیجہ (14 ویں نمبر) بھی اپنی رینکنگ سدھارنے میں کامیاب رہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 31, 2020 03:44 PM IST