نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ میں ہنگامہ برپا ہوا ہے۔ وراٹ کوہلی کو ونڈے کی کپتانی سے ہٹانے کے عبد سے ہی لگاتار انڈین کرکٹ میں اس کی بحث جاری ہے اور خاص طورپر کوہلی کی پریس کانفرنس میں آئے بیانوں کے بعد سے یہ مدعا اور گرماگیا ہے۔ اب اس مدعے پر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور عظیم آل راونڈر کپل دیو نے اپنی بات رکھی ہے۔
ہندوستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوانے والے عظیم کپتان کپل دیو نے کہا کہ سلیکٹرس کی مرضی ہے کہ وہ اپنے فیصلے کے بارے میں کسی کو بتائیں یا نہیں۔ کپل نے کہا، ’’سلیکٹروں نے بھلے ہی وراٹ کوہلی جتنا کرکٹ نہیں کھیلا ہے، لیکن اُن کو کپتانی پر فیصلہ لینے کا حق ہے۔ انہیں کسی کو بھی کسی بھی بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں ہے، وراٹ کو بھی نہیں۔ کھلاڑیوں کو اس کی اُمید نہیں کرنی چاہیے۔‘‘ BCCI یا صدر کے خلاف بولنا صحیح نہیں
اس کے ساتھ ہی گانگولی نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہوں نے ٹی20 کپتانی چھوڑنےکے وقت کوہلی کو خود بات کر کے کہا تھا کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ حالانکہ، کوہلی نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اُنہیں کسی نے بھی روکا نہیں تھا۔ کھلے عام کپتان اور بی سی سی آئی صدر کے آمنے سامنے آنے سے بورڈ اور انڈین کرکٹ کی امیج پر اثر پڑا ہے اور کپل نے کہا کہ کوہلی کو بورڈ صدر کے خلاف نہیں بولنا چاہیے تھا۔ کپل نے کہا، ’’میں کوہلی کا بڑا فین ہوں، لیکن کسی بھی کھلاڑی کو بی سی سی آئی صدر یا بورڈ کے خلاف نہیں بولنا چاہیے۔ جب مجھے کپتانی سے ہٹایا گیا تھا تو مجھے بہت تکلیف پہنچی تھی لیکن یاد رکھیے کہ آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہیں، اس سے زیادہ معنی کچھ نہیں رکھتا۔‘‘
امید ہے ٹسٹ کپتانی پر نہیں پڑے گا اثر وہیں اس پورے ہنگامے کے بعد ابھی تک بی سی سی آئی نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے، لیکن کپل نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ تنازع کا اثر ٹسٹ میں کوہلی کی کپتانی پر نہیں ہونا چاہیے۔ کپل نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ اس تنازع سے وراٹ کوہلی کی ٹسٹ کپتانی پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہیے۔ وہ شاندار کھلاڑی ہیں اور زبردست کرکٹر ہیں۔ امید ہے کہ سلیکٹر اسی طرح سے سوچتے ہیں۔ وراٹ کو ساوتھ افریقہ دورے پر دھیان دینا چاہیے۔‘‘
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔