ہوم » نیوز » اسپورٹس

کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا، دہلی کے اسپتال میں ہوئے داخل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو (Kapil Dev) کو دل کا دورہ (Heart Attack) پڑا ہے۔ خبروں کے مطابق انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سینے میں درد کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

  • Share this:
کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا، دہلی کے اسپتال میں ہوئے داخل
کپل دیو کو آیا ہارٹ اٹیک، دہلی کے اسپتال میں ہوئے داخل

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو (Kapil Dev) کو دل کا دورہ (Heart Attack) پڑا ہے۔ خبروں کے مطابق انہیں دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سینے میں درد کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہارٹ میں پریشانی کے سبب ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فی الحال وہ خطروں سے باہر ہیں۔ کپل دیو 61 سال کے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کی جارہی ہیں۔ کپل دیو کا شمار دنیا کے عظیم آل راونڈروں میں کیا جاتا ہے۔




حال ہی میں آیا تھا ان کا نیا لُک

لاک ڈاون میں کپل دیو کا نیا لُک سامنے آیا تھا۔ انہوں نے سر کے پورے بال کٹوا دیئے تھے، لیکن انہوں نے داڑھی نہیں ہٹائی تھی۔ اس وجہ سے وہ بالکل نئے انداز میں نظر آ رہے تھے۔

کپل دیو کا شاندار کیریئر

سال 1978 میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کپل دیو نے 131 ٹسٹ میچوں میں شرکت کی۔ کپل دیو نے نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے سب سے زیادہ وکٹ لینے کے ریکارڈ کو توڑا تھا۔ انہوں نے کل 434 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کی طرف سے ٹسٹ میں انل کمبلے کے بعد سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ کپل دیو کے نام ہی درج ہے۔ ٹسٹ میں ان کے نام 5 ہزار سے زیادہ رن ہیں۔ اس دوران انہوں نے 8 سنچری بھی لگائی تھیں۔ اس کے علاوہ 225 ونڈے میں کپل دیو نے 253 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان کو کئی یادگار جیت ملی تھی۔

کپل دیو ہیں چمپئن کپتان

37 سال پہلے ہندوستان نے پہلی بار کپل دیو کی کپتانی میں عالمی کپ پر قبضہ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے کپل دیو کی قیادت میں ویسٹ انڈیز جیسی مضبوط ٹیم کو 43 رنوں سے شکست دی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے محض 183 رن بنائے تھے، لیکن ویسٹ انڈیز کی مضبوط ٹیم جواب میں صرف 140 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 23, 2020 02:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading