ہوم » نیوز » اسپورٹس

کپل دیو نے انجیو پلاسٹی کے بعد اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، کیا یہ ٹویٹ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو دیر رات کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا جس کے بعد وہ رات کے 1 بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے تھے۔

  • Share this:
کپل دیو نے انجیو پلاسٹی کے بعد اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، کیا یہ ٹویٹ
کپل دیو کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔ 1983 میں پہلی بار اپنی کپتانی میں ہندوستان کو ورلڈ چمپئن بنانے والے کپل دیو کو دل کا دورہ پڑا اور دارالحکومت کے ایک اسپتال میں ان کی انجیو پلاسٹی سرجری کروائی گئی۔ جمعہ کو دیر رات کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا جس کے بعد وہ رات کے 1 بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے تھے۔


فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ 62 سالہ کپل دیو کی تشخیص کی گئی اور ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتول ماتھر نے رات میں ہی کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی۔کپل دیو نے ٹویٹ کیا "آپ سبھی کی محبت اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کا شکرگزار ہوں کہ میری صحت کے لئے دعاکی۔ میں اب ٹھیک ہو رہا ہوں''۔



قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے لیجنڈ سچن تیندولکر، ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر ، کانگریس رہنما ششی تھرور ، سابق کرکٹر عرفان پٹھان ، کمنٹیٹر ہرش بھوگلے ، آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز ، آف اسپنر روی چندرن اشون اور کپل دیو کے ان گنت مداحوں نے ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی تھی۔

کپل دیو کا شاندار کیرئیر

سال 1978 میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے کپل دیو نے 131 ٹسٹ میچوں میں شرکت کی۔ کپل دیو نے نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کے سب سے زیادہ وکٹ لینے کے ریکارڈ کو توڑا تھا۔ انہوں نے کل 434 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کی طرف سے ٹسٹ میں انل کمبلے کے بعد سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ کپل دیو کے نام ہی درج ہے۔ ٹسٹ میں ان کے نام 5 ہزار سے زیادہ رن ہیں۔ اس دوران انہوں نے 8 سنچری بھی لگائی تھیں۔ اس کے علاوہ 225 ونڈے میں کپل دیو نے 253 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان کو کئی یادگار جیت ملی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 24, 2020 10:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading