1983 ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ دیکھ کر جذباتی ہوگئے تھے کپل دیو
1983 ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ دیکھ کر کپل دیو ہوگئے تھے جذباتی
37 سال کے طویل وقفے کے بعد 1983 میں ہندستان کو ایک روزہ ورلڈ کپ چمپئن بنانے والے کپتان کپل دیو اپنے ایک مداح راجیش گپتا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کا فائنل ٹکٹ دیکھ کر بہت جذباتی ہو گئے اور انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ یہ بیش قیمت ہے اسے سنبھال کر رکھنا۔
نئی دہلی: 37 سال کے طویل وقفے کے بعد 1983 میں ہندوستان کو یک روزہ عالمی کپ چمپئن بنانے والے کپتان کپل دیو اپنے ایک مداح راجیش گپتا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کا فائنل ٹکٹ دیکھ کر بہت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ یہ بیش قیمتی ہے، اسے سنبھال کر رکھنا۔ راجیش گپتا کے پاس 1983 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا ٹکٹ ہے، جو انہوں نے خود کپل دیو کو دکھایا تھا اور اس آل راؤنڈر نے اس ٹکٹ پر اپنے دستخط کردیئے ہیں۔ راجیش اپنے دور میں دہلی کے سینٹ اسٹیفن کالج کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوا کرتے تھے اور وہ تیز گیند باز سنیل والسن اور آل راؤنڈر کیرتی آزاد کو جانتے تھے جو 1983 میں ورلڈ کپ اسکواڈ کے ممبر تھے۔ ہندوستان نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی افسانوی ٹیموں کو چونکا کر فائنل میں جگہ بنا ئی تھی، جہاں اس کا مقابلہ کلائیو لائیڈ کی ناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز ٹیم سے ہوا جس نے دو بار یہ اعزاز جیتا تھا۔ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ہندوستان ویسٹ انڈیز کو چیلنج کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، لیکن کپل دیو کے جوانوں نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل جیت کرکیریبین ٹیم کو حیران کردیا۔ راجیش گپتا یہ ٹائٹل میچ دیکھنے لندن پہنچے۔ اس وقت ان کی عمر تقریباً 22 سال تھی۔ راجیش کے پاس فائنل میں ٹکٹ نہیں تھا لیکن وہ اس امید پر لندن پہنچے کہ لارڈس پر انہیں ٹکٹ ملیں گے اور فائنل دیکھنے کے اہل ہوجائیں گے۔ ان کے کچھ جاننے والے لندن میں رہتے تھے جہاں وہ پہنچے تھے۔
طویل وقفے کے بعد 1983 میں ہندوستان کو یک روزہ عالمی کپ چمپئن بنانے والے کپتان کپل دیو اپنے ایک مداح راجیش گپتا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کا فائنل ٹکٹ دیکھ کر بہت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ یہ بیش قیمتی ہے، اسے سنبھال کر رکھنا۔
انہوں نے حتمی ٹکٹ حاصل کرنے کی کہانی سنائی کہ جب وہ اسٹیڈیم پہنچے تو وہاں بہت زیادہ ہجوم تھا اور سخت سیکورٹی بھی تھی۔ جب وہ ٹکٹ لینے کے لئے ادھر ادھر بھاگ دوڑ کر رہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ کچھ مقامی لوگ ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔ راجیش نے بتایا کہ اسے 90 پاؤنڈ میں 10 پاؤنڈ کا ٹکٹ ملا۔ اس نے تین ٹکٹ اس لئے خریدے کیونکہ ان کے ساتھ دو لوگ اور تھے۔ راجیش کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا کیونکہ انہوں نے فائنل کے لئے ٹکٹ خریدا تھا جس میں ہندوستانی کرکٹ کی سب سے بڑی تاریخ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب کپل دیو نے مدن لال کی گیند سے اپنے پیچھے بھاگتے ہوئے ویوین رچرڈز کا کیچ پکڑا تو وہ اس سمت میں 20 قدم کے فاصلے پر اسٹینڈ میں موجود تھے۔ اس کیچ نے آخر نقشہ بدل دیا اور ہندوستان نے اعزاز جیتا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔