ہوم » نیوز » اسپورٹس

کشمیر پریمیئر لیگ: بی سی سی آئی پر الزام لگا کر پھنس گئے شاہد آفریدی، مداحوں نے کہا- سدھر جاو

Kashmir Premier League: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے کشمیر پریمیئر لیگ کو لے کر بی سی سی (BCCI) پر کرکٹ اور سیاست کو ملانے کا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:
کشمیر پریمیئر لیگ: بی سی سی آئی پر الزام لگا کر پھنس گئے شاہد آفریدی، مداحوں نے کہا- سدھر جاو
Kashmir Premier League: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے کشمیر پریمیئر لیگ کو لے کر بی سی سی (BCCI) پر کرکٹ اور سیاست کو ملانے کا الزام لگایا ہے۔

نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبس (Herschelle Gibbs) نے کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) سے متعلق بی سی سی آئی (BCCI) پر دباو بنانے کا الزام لگایا تھا۔ اب اس مسئلے میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) بھی کود پڑے ہیں۔ حالانکہ، ان کا ایسا کرنا کرکٹ مداحوں کو راس نہیں آیا۔ کئی مداحوں نے شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا پر کھری کھوٹی سنا دی۔ کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) میں ہرشل گبس، تلک رتنے دلشان، مونٹی پنیسر جیسے کرکٹر نظر آئیں گے۔


جنوبی افریقہ کے سابق سلامی بلے باز ہرشل گبس (Herschelle Gibbs) نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈا اور مجھے کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کے لئے بی سی سی آئی ایسی چیزیں کر رہا ہے، جس کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ ساتھ ہی مجھے ڈراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ مجھے کرکٹ سے متعلق کسی بھی کام کے لئے ہندوستان نہیں آنے دیں گے۔ یہ کافی غلط ہے۔ ان کے اس ٹوئٹ پر اب سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے بھی بڑ بولا پن بیان دیا ہے۔




حالانکہ اس بیان کے بعد وہ خود ہی گھر گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بہت مایوس کن ہے کہ بی سی سی آئی ایک بار پھر کرکٹ اور سیاست کو ملا رہا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ، پاکستان اور پوری دنیا کے کرکٹ مداحوں کے لئے ہے۔ ہم شاندار انعقاد کریں گے اور اس طرح کے برتاو سے مایوس نہیں ہوں گے۔



حالانکہ اس کے بعد شاہد آفریدی خود ہی کرکٹ مداحوں کے نشانے پر آگئے۔ مداحوں نے ان سے کرکٹ اور سیاست دونوں کو نہ ملانے کی اپیل کی۔ ایک مداح نے کہا کہ انہیں سدھر جانا چاہئے۔ وہیں ایک مداح نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فرنچائزی ناخوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پر فرنچائزیوں کی طرف سے ماڈل بدلنے کا دباو ہے۔ حیرانی اس بات کی ہے کہ نئی لیگ شروع کرنے کی ضرورت کیا تھی۔



کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کا انعقاد اس ماہ ہوگا۔ اس لیگ میں ہرشل گبس، تلک رتنے دلشان، مونٹی پنیسر جیسے بڑے کرکٹر بھی نظر آئیں گے۔ لیگ میں اوور سیز واریئرس، مظفر آباد ٹائیگرس، راول کوٹ ہاکس، باگ اسٹالین، میر پور رائلس اور کوٹلی لائنس 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 01, 2021 12:09 PM IST