ہوم » نیوز » اسپورٹس

بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کشمیر یوتھ اسپورٹس فیسٹول جاری، پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں نائٹ میچ منعقد، لوگوں کا بڑھا جوش

جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منعقد کئے گئے اس فیسٹول میں 200 سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور نائٹ میچ منعقد ہونے کی وجہ سے علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو ایک نئی سمت مل گئی ہے

  • Share this:
بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کشمیر یوتھ اسپورٹس فیسٹول جاری، پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں نائٹ میچ  منعقد، لوگوں کا بڑھا جوش
پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں نائٹ میچ منعقد، لوگوں کا بڑھا جوش

شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کشمیر یوتھ اسپورٹس فیسٹول زور و شور سے جاری ہے۔ دوسری جانب اب پہلی بار اسٹیڈیم میں نائٹ میچ منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس وجہ سے علاقے میں دن ڈھلتے ہی لوگ اسٹیڈیم کی اور رخ کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اسٹیڈیم میں اگرچہ پچھلے سال ہی فُلڈ لائٹس نصب کی گئیں تھیں تاہم 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 کے خاتمے اور بعد میں پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں منعقد نہ ہوسکیں جس وجہ سے لوگ اور کھلاڑی فُلڈ لائٹس کے اندر کھیلنے کے مزے سے دور رہے۔

جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منعقد کئے گئے اس فیسٹول میں 200 سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور نائٹ میچ منعقد ہونے کی وجہ سے علاقے میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو ایک نئی سمت مل گئی ہے۔ اس سال بھی کھیل کود کا سیزن شروع ہوتے ہی کورونا وائرس نمودار ہوا اور یوں اسٹیڈیم کھیل سرگرمیوں کے لئے مکمل بند رہا۔ تاہم چند روز قبل پولیس نے اسٹیڈیم میں پہلی بار کشمیر یوتھ اسپورٹس فیسٹول کی شروعات کی اور یوں سٹیڈیم میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر کھیل سرگرمیوں کا آغاز بھی ہوگیا۔



ادھر پولیس نے اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ فُلڈ لائٹس کے انڈر کھیل مقابلے شروع کئے ہیں جس وجہ سے علاقے میں کھیل کے شعبے کو ایک نئی جہت مل گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پورے کشمیر میں ان دنوں لوگ مختلف اقسام کے فصل سمیٹنے میں لگے ہیں اور یوں بہت کم دن کے وقت اسٹیڈیم میں ہو رہے کھیل مقابلے دیکھنے آجاتے ہیں۔


تاہم اب جب کہ پولیس نے اسٹیڈیم میں نائٹ میچ منعقد کرنے کی شروعات کی ہے اس وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں کھیل مقابلے دیکھنے آرہی ہے اور اس وجہ سے اس اسپورٹس فیسٹول میں نیا جوش پیدا ہوگیا ہے ۔ منتظمین کے مطابق نائٹ میچ منعقد کرنے کا سلسلہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور یہ سلسلہ فی الحال جاری رہے گا ۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 09, 2020 08:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading