ہوم » نیوز » اسپورٹس

یوراج۔ ہربھجن کے بعد اب اس قدآور کھلاڑی نے کی پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل، بھڑکے مداح

حال ہی میں ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی شاہد آفریدی کی فاونڈیشن کی مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد ہندوستانی مداحوں نے انہیں کافی ٹرول کیا تھا۔

  • Share this:
یوراج۔ ہربھجن کے بعد اب اس قدآور کھلاڑی نے کی پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل، بھڑکے مداح
انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کی پاکستان کی مدد کی اپیل

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus) نے پوری دنیا میں کہرام مچا رکھا ہے۔ لاکھوں لوگوں نے اس وبا میں اپنی جان گنوا دی ہے۔ پاکستان میں بھی ایسی ہی صورت حال ہے اور وہاں کے کئی کرکٹرز لوگوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔ ویسے پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کئی اور بڑے کرکٹرز بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹیم انڈیا کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی شاہد آفریدی کی فاونڈیشن کی مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد ہندوستانی مداحوں نے انہیں کافی ٹرول کیا تھا۔ اب انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن (Kevin Pietersen)  بھی پاکستان کی مدد کی گہار لگا رہے ہیں۔


انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن (Kevin Pietersen)  نے بیرون ملک میں رہ رہے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی اور کہا کہ وہ اپنے ملک کی مدد کریں۔ پیٹرسن نے اس مشکل وقت میں بیرون ملک میں رہ رہے پاکستان کے شہریوں سے اپنے ملک کے وزیر اعظم راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ پیٹرسن نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کپتان عمران خان بہتر طریقے سے اپنے ملک کی قیادت کر رہے ہیں اور موجودہ بحران میں ان کی مدد کی ضرورت ہے۔



پیٹرسن نے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا ’ میں پاکستان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ بیرون ملک میں رہ رہے پاکستانی بھی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔ پی ایم راحت فنڈ میں عطیہ کریں۔

پیٹرسن کی اپیل سے بھڑکے ہندوستانی مداح

پیٹرسن کے اس ویڈیو سے ہندوستانی مداح بھڑک گئے۔ ایک نے دلیل دی کہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطلب ہی نہیں بنتا کیونکہ وہ ان پیسوں کا استعمال دہشت گردی پھیلانے کے لئے کرتا ہے۔ بتا دیں کہ یوراج اور ہربھجن کو بھی مداحوں نے کافی زیادہ ٹرول کیا تھا۔
First published: Apr 13, 2020 06:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading