ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان - انگلینڈ میچ سے قبل بھڑگئے کیون پیٹرسن اورشعیب اختر

سابق تیزگیند بازشعیب نے پیٹرسن کو آؤٹ کرنے والی تصویرٹوئٹ کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ وہیں پیٹرسن نے بھی ٹوئٹ کرکے یہ جواب دے دیا ہے۔ 

  • Share this:
پاکستان - انگلینڈ میچ سے قبل بھڑگئے کیون پیٹرسن اورشعیب اختر
شعیب اختراورکیون پیٹرسن (گیٹی امیج)۔

میزبان انگلینڈ اورپاکستان کے درمیان ورلڈ کپ 2019 کا چھٹا مقابلہ آج پیرکوکھیلا جانا ہے، لیکن اس سے کچھ دیرقبل ہی دونوں ممالک کے دوسابق کھلاڑی ٹوئٹرپرآمنے سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کے سابق تیزگیند بازشعیب اختراورانگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے ٹوئٹرپرایک دوسرے کی جم کرکھنچائی کی ہے۔


ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو اپنے پہلے ہی مقابلے میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈیزنے پاکستان کی ٹیم کو 105 رن پرسمیٹ کر7 وکٹ سے جیت درج کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تنقید کی جارہی ہے۔


شعیب کا پیغام، زبردست کھیلو لڑکو، انہیں ہرادو، لڑجاو


شعیب اخترنےانگلینڈ کے خلاف مقابلے سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ایک تصویرٹوئٹ کی۔ تصویرمیں شعیب اخترانگلینڈ کے سابق بلے بازکیون پیٹرسن کوآوٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہارکررہے تھے۔ تصویرکےنیچے شعیب نے لکھا خون، پسینہ، جارحیت، دل کی بڑھی دھڑکن، بدمعاشی، جب آپ اپنےملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں توآپ کو یہ سبھی چیزیں چاہئے ہوتی ہیں۔  آپ کے سینے پرلگے اسٹارہی آپ کا فخر ہیں۔ زبردست کھیلو لڑکو، انہیں ہرا دو، لڑجاو۔

پیٹرسن نے دیا اس طرح سے جواب

کیون پیٹرسن نےجوابی ٹوئٹ کرکےشعیب اخترکی کھنچائی کی۔ پیٹرسن نے لکھا، اس ٹوئٹ کولےکرآپ سے کوئی بحث نہیں کرسکتا دوست، آخرمیں نے آپ کی گیندوں کی پٹائی کرکے سنچری بنائی تھی اوراس کے بعد بھی آپ جشن منارہے تھے، شاندارجذبہ۔ معاملہ یہیں تک نہیں رکا، اس کے بعد شعیب اخترنے ایک اورٹوئٹ کرکےکہا کہ آپ ایک شانداربلے بازتھے، لیکن آپ کوآوٹ کرنےکے بعد کیا گیا میرا ڈانس مجھے بے حد پسند ہے۔ پیٹرسن نے پھر جواب دینےکا موقع نہیں گنوایا۔ انہوں نےکہا کہ ہاں، لیکن ہم نے تب وہ سیریز0-2 سے اپنے نام کی تھی۔ کیا وقت تھا دوست، اس پرشعیب نے ٹوئٹ کیا، واقعی، آپ کو بہت سارا پیار۔
First published: Jun 03, 2019 03:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading