Khushdil Shah: صرف 35 گیندوں پر لگائی سنچری، 8 سال بعد توڑ دیا پاکستان کا سب سے بڑا ریکارڈ
صرف 35 گیندوں پر لگائی سنچری، 8 سال بعد توڑ دیا پاکستان کا سب سے بڑا ریکارڈ
Fastest Hundred in T20: ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام ہے۔ انہوں نے سال 2013 میں آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے صرف 30 گیندوں پر سنچری لگائی تھی۔
لاہور: پاکستان میں ایک نیا اسٹار سامنے آیا ہے۔ نام ہے خوش دل شاہ (Khushdil Shah)۔ 25 سال کے اس نوجوان بلے باز نے پاکستان کے سب سے تیز ٹی-20 سنچری (Fastest Hundred in T20) کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ انہوں نے صرف 35 گیندوں پر طوفانی سنچری بنالی۔ اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ احمد شہزاد (Ahmad Shahzad) کے نام تھا۔ انہوں نے یہ کارنامہ سال 2012 میں صرف 40 گیندوں پر کیا تھا، لیکن 8 سال بعد خوش دل نے ان کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
طوفانی سنچری سے جیت لیا شائقین کا دل
خوش دل شاہ کی طوفانی اننگ نے شائقین کا دل خوش کردیا۔ انہوں نے اس دوران 9 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔ یعنی انہوں نے باونڈری کے ذریعہ 86 رن بنائے۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ اننگ بے حد دباو میں کھیلی۔ سندھ کے خلاف 217 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتےجنوبی پنجاب کے 4 بلے باز صرف 43 رن کے اسکور پر آوٹ ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود خوش دل نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ وہ پورے 100 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ یہ ٹی -20 کا پانچویں سب سے تیز سنچری تھی، جبکہ پاکستان کی طرف سے یہ ریکارڈ تھا۔
Remarkable win! So happy to have crossed the line as team chasing a high total. Top knock by @HussainTallat12 & Dilbar Hussain’s crucial cameo secured @southern_punjab much needed victory.
💯 in a winning cause is always special feelings! Allhamdolillah for match winning knock! pic.twitter.com/osR41eoZMO
ٹی -20 میں سب سے تیز سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام ہے۔ انہوں نے سال 2013 میں آئی پی ایل کے میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے کھیلتے ہوئے پنے کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری لگائی تھی۔ اس اننگ کے دوران کرس گیل نے 175 رن بنائے تھے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رشبھ پنت ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں صرف 32 گیندوں پر سنچری لگائی تھی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔