ہوم » نیوز » اسپورٹس

پریتی زنٹا کی ٹیم کے سامنے بے پٹری ہوئی راجستھان رائلس، دلچسپ مقابلےمیں 12 رن سے ہاری

یہ راجستھان کی 8 میچوں میں چھٹی شکست ہے اوراس وقت وہ جیت کے ساتھ آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں مقام پرہے۔

  • Share this:
پریتی زنٹا کی ٹیم کے سامنے بے پٹری ہوئی راجستھان رائلس، دلچسپ مقابلےمیں 12 رن سے ہاری
یہ راجستھان کی 8 میچوں میں چھٹی شکست ہے اوراس وقت وہ جیت کے ساتھ آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں مقام پرہے۔

کنگس الیون پنجاب نے دلچسپ مقابلے میں راجستھان رائلس کو 12 رن سے شکست دے دی۔ 183 رن کا ہدف لے کراتری راجستھان ائلس کی ٹیم راہل ترپاٹھی (50) اوراسٹورٹ بنی (ناٹ آوٹ 31) کے بعد بھی جیت حاصل نہیں کرسکی۔ یہ راجستھان کی 8 میچوں میں چھٹی شکست ہے اوراس وقت وہ دو جیت کے ساتھ آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں مقام پرہے۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری کنگس الیون پنجاب کے لئے سلامی بلے بازلوکیش راہل نے 52 رن اورڈیوڈ ملرنے 40 رنوں کی اننگ کھیلیں۔ آخری کے اووروں میں کپتان روی چندرن اشون نے چارگیندوں پردو چھکے اورایک چوکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 17 رن بناکرپنجاب کو 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر182 رنوں کا اسکوردیا۔ سچ کہا جائے توایک وقت 170 رن کے آس پاس سمٹتی نظرآرہی پنجاب نے راجستھان رائلس کے سامنے 183 رنوں کا مضبوط اسکورکھڑا کردیا۔


اس سے قبل کرس گیل (30) اورکے راہل نے ٹیم کو تیز شروعات نہیں دے پائے۔ گیل اپنے رنگ میں آتے، اس سے قبل ہی جوفرا آرچرنے انہیں وکٹ کے پیچھے سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ مینک اگروال نے ضرورجارحانہ رویہ دکھایا، لیکن دو شاندارچھکا لگاکرایک چوکا مارا، لیکن وہ اپنی اننگ کو 26 کے ذاتی اسکورسے آگے نہیں لے جاسکے۔ لیگ اسپنرایش سوڑھی نے راجستھان رائلس کو ان سے چھٹکارا دلایا۔

First published: Apr 17, 2019 12:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading