ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: سچن تندولکر نے کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی تعریف تو شاہ رخ خان نے کہا- میرے بولنے کا اب کوئی مطلب نہیں

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے راجستھان رائلس کو شکست دی۔ اس جیت کے بعد کنگ خان نے ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتےہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر نے جب ٹیم کی جیت کے بارے میں کہا ہے تو میرے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں رہ جاتا ہے۔

  • Share this:
IPL 2020: سچن تندولکر نے کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی تعریف تو شاہ رخ خان نے کہا- میرے بولنے کا اب کوئی مطلب نہیں
سچن تندولکر نے کی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی تعریف تو شاہ رخ خان نے کہا- میرے بولنے کا اب کوئی مطلب نہیں

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے بلے اور گیند دونوں سے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2020) میں راجستھان رائلس کو پہلی شکایت کا سامنا کروایا۔ جہاں ایک طرف شبھمن گل نے اپنے بلے سے کمال دکھایا، وہیں دوسری طرف شیوم ماوی اور کملیش ناگرکوٹی نے دو دو وکٹ لے کر راجستھان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی اس یوتھ بریگیڈ کے دم پر ٹیم نے ابو ظہبی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جیت حاصل کی۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان اپنی اس ٹیم کی جیت کے گواہ بنے۔ شاہ رخ خان اپنی فیملی کے ساتھ یہ میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اس جیت کے بعد کنگ خان نے ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتےہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر نے جب ٹیم کی جیت کے بارے میں کہا ہے تو میرے پاس بولنے کے لئے کچھ نہیں رہ جاتا ہے۔


بدھ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے یکطرفہ مقابلے میں راجستھان کو 37 رنوں سے شکست دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کے کے آر نے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر 174 رن بنائے۔ اس کے جواب میں راجستھان رائلس کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 137 رن ہی بناسکی۔


کے کے آر کی اس جیت پر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے ٹوئٹ کیا ’شبھمن گل نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے ار اہم اننگ کھیلی۔ آندرے رسیل کے بعد ایان مورگن کی اچھی فنیشنگ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے اچھا اسکور بنایا۔ ساتھ ہی گیند بازی کی کارکردگی شاندار رہی۔ گیند بازی میں تبدیلی بھی صحیح طریقے سے دیکھنے کو ملی۔ اس سے ٹیم میں اچھا بیلنس نظر آیا اور کملیش ناگرکوٹی نے ایک شاندار کیچ پکڑا۔ سچن تندولکر کے اس ٹوئٹ پر شاہ رخ خان کے الفاظ ہوگئے۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا ’اب میں کے کے آر اور کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ کہوں تو اس کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔ گریٹ مین بول چکے ہیں۔ ٹیم کے سبھی نوجوانوں کو ڈٹا اور کاونٹ ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سبھی کو میری طرف سے بہت سارا پیار’۔



واضح رہے کہ آئی پی ایل 2020 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی تین میچوں میں سے یہ دوسری جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ کے کے آر آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں 0.117+ نیٹ رن ریٹ اور 4 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں راجستھان رائلس کی اس سیزن کی یہ پہلی شکست ہے۔ ٹیم آئی پی ایل پوائنٹ ٹیبل میں 0.219- نیٹ رن ریٹ اور 4 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 01, 2020 03:32 PM IST