نتیش رانا نے کی عمران ملک کی جم کر پٹائی، تو فینس نے دی یہ صلاح

نتیش رانا نے کی عمران ملک کی جم کر پٹائی، تو فینس نے دی یہ صلاح

نتیش رانا نے کی عمران ملک کی جم کر پٹائی، تو فینس نے دی یہ صلاح

نتیش رانا نے ان کی جو پٹائی کی ہے اس سے عمران ملک کو یہ احساس ضرور ہوا ہوگا کہ انہیں کہاں کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ کہاں کھڑے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kolkata [Calcutta], India
  • Share this:
    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2023) نوجوانوں کو چمکنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، جبکہ یہ غلط فہمیوں پر بھی سخت حملہ کرتی ہے۔ کچھ ایسا ہی جمعہ کو کے کے آر اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دیکھنے کو ملا۔


    یقینی طور پر جموں ایکسپریس عمران ملک کا مستقبل بہت روشن ہے اور وہ اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کریں گے، لیکن جمعہ کو نتیش رانا نے ان کی جو پٹائی کی ہے اس سے عمران ملک کو یہ احساس ضرور ہوا ہوگا کہ انہیں کہاں کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ کہاں کھڑے ہیں۔




    عمران ملک میچ میں جب اپنا پہلا اوور لے کر آئے، تو کے کے آر کے کپتان نتیش رانا کے نشانے پر آگئے۔ ملک نے جتنی رفتار سے گیند پھینکی، رانا نے اتنے ہی زوردار شارٹ لگائے اور دیکھتے ہی دیکھتے رانا نے اوور میں چوکوں اور چھکوں کی جھڑی لگادی۔


    اننگ کے پھینکے گئے اس چھٹے اوور میں رانا نے ان پر چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے اوور میں 28 رن حاصل کیے۔ اس کے بعد حیرت انگیز طور پر وہ عمران ملک کے پیچھے ہی پڑگئے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    بابر اعظم رقم کریں گے تاریخ، کئی ریکارڈس نشانہ پر، آملہ-کوہلی اور رچرڈس کی بادشاہت خطرے میں!

    عمران ملک کے اوورس کے بعد سوشل میڈیا پر میمس کی برسات آگئی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بمراہ کو ان کے انوکھے ایکشن سے ہوا نقصان، سابق انڈیز کرکٹر نے صرف یہ میچ کھیلنے کی دی صلاح

    اتنا ہی نہیں، لوگ عمران ملک اور سن رائزر حیدرآباد کو لگاتار نصیحتیں بھی دیتے نظرآئے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: