ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے روند کر ٹیم انڈیا نے منایا یوم جمہوریہ کا جشن

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے (India vs New Zealand) نیوزی لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے روند کر ٹیم انڈیا نے منایا یوم جمہوریہ کا جشن
کے ایل راہل اور شریس ایئر کی بہترین بلے بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے 5 میچوں کے ٹی -20 سیریز کے دوسرے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 132 رن بنائے تھے، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا نے 18 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنالئے اور 7 وکٹوں سے جیت حاصل کرلی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کے ایل راہل نے ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شریس ایئر نے 44 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔




ٹیم انڈیا نے 15 گیند باقی رہتے ہوئے جیت حاصل کرلی۔ ٹم ساؤدھی کے اوور کی تیسری گیند پر شیوم دوبے نے بیک فٹ پرجاکر لانگ آن پر چھکا لگایا اور ہندوستان کو جیت دلائی۔ اس سے قبل چھکا لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں شریس ایئر ٹیم ساؤتھی کو کیچ تھما بیٹھے۔ آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 33 گیندوں میں 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں ایک چوکا اور تین بہترین چھکا لگایا۔

 
First published: Jan 26, 2020 03:54 PM IST