لکھنو سوپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 30واں میچ کھیلا گیا۔ لکھنو کے ایکانا اسٹیڈیم میں ہوئے اس دلچسپ میچ کا فیصلہ میچ کے آخری اوورمیں آیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنائے۔ اس کے جواب میں لکھنو کی ٹیم صرف 128 رن ہی بنا پائی اور 7 رن سے میچ ہار گئی۔ لکھنو کے لیے اس مقابلے میں کے ایل راہل نے 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ حالانکہ، وہ اپنی ٹیم کو جیت تو نہیں دلا پائے، لیکن اس دوران انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
History: KL Rahul becomes the quickest to complete 7000 runs by an Indian in T20 format. (innings) pic.twitter.com/dQw4RbBvKP
دراصل، گجرات کے خلاف میچ میں کے ایل راہول ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے تیز 7 ہزار رنز بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے 212 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی کے ایل راہل نے 197 اننگز میں سات ہزار T20 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔
اس فہرست میں تیسرے نمبر پر شیکھر دھون ہیں۔ دھون نے 246 اننگز میں سات ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے جب کہ سریش رائنا نے یہ سنگ میل عبور کرنے میں 251 اننگز کا وقت لیا جب کہ روہت شرما نے 258 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔