اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL: راہل-کوہلی ناکام، مڈل آرڈر تباہ، گیند باز بھی خوب پٹے، یہ ہیں ہندوستان کی شکست کے 5 اسباب

    ٹیم انڈیا کو مسلسل دو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ٹیم انڈیا کو مسلسل دو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    India vs Sri lanka: ایشیا کپ کے سپر-4 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہار جھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم سری لنکا سے بھی ہارگئی۔ 20 اوور میں 174 رنوں کے ہدف کو سری لنکا نے آسانی سے پیچھا کرلیا۔ کے ایل راہل، کوہلی اس میچ میں نہیں چلے۔ مڈل آرڈر بھی پوری طرح سے لڑکھڑا گیا۔ آئیے ہندوستان کی شکست کی پانچ اہم وجہ بتاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ کے سپر-4 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہار جھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم سری لنکا سے بھی ہارگئی۔ 20 اوور میں 174 رنوں کے ہدف کو سری لنکا نے آسانی سے پیچھا کرلیا۔ اس درمیان میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ 3 اوور کے اندر ہی 2 وکٹ گر گئے تھے۔ اس کے بعد روہت شرما نے کپتانی اننگ کھیلی، لیکن باقی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے پائے۔ خاص طور پر مڈل آرڈر میں کچھ بلے بازوں نے اچھی شروعات تو کی، لیکن اسے بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرپائے۔ رشبھ پنت اور ہاردک پانڈیا ایک بار پھر بلے سے فلاپ ثابت ہوئے۔ ان کے علاوہ بھی ہندوستان کی شکست کے کئی گنہگار ہیں۔ ایک ایک کرکے ان کے بارے میں جانیں گے۔

      کے ایل راہل کی خراب کارکردگی جاری

      کے ایل راہل نے سرجری کے بعد ٹیم انڈیا میں جب سے کم بیک کیا ہے، لیکن ان کے بلے سے بڑی اننگ نہیں نکلی ہے۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز سے واپسی کی تھی۔ لیکن، وہ پوری سیریز میں 31 رن بنا پائے۔ ایشیا کپ میں بھی ان کا فارم ایسا ہی نظر آرہا ہے۔ اوپننگ میچ میں پاکستان کے خلاف ان کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔ حالانکہ اس کے بعد ہانگ کانگ اور سپر-4 میں پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں انہوں نے ضرور اچھی شروعات کی۔ لیکن دونوں ہی میچ میں اس شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کر پائے۔ سری لنکا کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا۔ وہ 6 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ ایسے میں پاور پلے میں کرو یامرو کے میچ میں پاورپلے میں ہندوستان کو جیسی شروعات چاہئے تھی۔ ویسی نہیں ملی اور ہندوستان بڑا اسکور نہیں کھڑا کرپایا۔

       کے ایل راہل نے سرجری کے بعد ٹیم انڈیا میں جب سے کم بیک کیا ہے، لیکن ان کے بلے سے بڑی اننگ نہیں نکلی ہے۔

      کے ایل راہل نے سرجری کے بعد ٹیم انڈیا میں جب سے کم بیک کیا ہے، لیکن ان کے بلے سے بڑی اننگ نہیں نکلی ہے۔


      وراٹ کوہلی بھی سستے میں نمٹے

      ویسے، وراٹ کوہلی ایشیا کپ میں شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں سب سے زیادہ 60 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ لیکن سری لنکا کے خلاف وہ اس لے کو برقرار نہیں رکھ پائے اور ٹیم کے نئے ٹیمپلیٹ یعنی اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کے چکر میں خراب شاٹ کھیل کر کلین بولڈ ہوگئے۔ کوہلی کھاتہ تک نہیں کھول پائے جبکہ گزشتہ ہی اوور میں کے ایل راہل آوٹ ہوئے تھے۔ ایسے میں کوہلی سے پاکستان جیسی سمجھداری بھاری اننگ کی امید تھی۔ لیکن، انہوں نے غلط شاٹ کھیل کر وکٹ گنوا دیا۔ اس سے مڈل آرڈر پر دباو آگیا۔

      وراٹ کوہلی ایشیا کپ میں شاندار فارم میں چل رہے تھے، لیکن سری لنکا کے خلاف وہ اس لے کو برقرار نہیں رکھ پائے۔
      وراٹ کوہلی ایشیا کپ میں شاندار فارم میں چل رہے تھے، لیکن سری لنکا کے خلاف وہ اس لے کو برقرار نہیں رکھ پائے۔


      پانڈیا نہیں دکھا پا رہے ہیں پاور

      ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اوپننگ میچ کو چھوڑ دیں، جس میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے میچ وننگ اننگ کھیلی تھی۔ اس کے بعد سے ہی اس آل راونڈر کی کارکردگی گیند اور بلے دونوں سے پھیکا رہا ہے۔ پانڈیا کو ہانگ کانگ کے خلاف آرام دیا گیا تھا۔ وہ پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں صفر پر آوٹ ہوئے تھے اور 4 اوور میں 44 رن لٹائے تھے۔ ان سے سری لنکا کے خلاف اچھی اننگ کی امید تھی۔ لیکن، ہاردک پانڈیا نے مایوس کیا۔ انہوں نے شروعات تو اچھی کی، لیکن اسے بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرپائے اور 13 گیندوں میں 17 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 4 اوور میں 35 رن بھی لٹائے۔

      ہاردک پانڈیا نے ایشیا کپ میں مایوس کیا ہے کیونکہ ان سے جیسی امید تھی، وہ کارکردگی نہیں پیش کرسکے۔
      ہاردک پانڈیا نے ایشیا کپ میں مایوس کیا ہے کیونکہ ان سے جیسی امید تھی، وہ کارکردگی نہیں پیش کرسکے۔


      رشبھ پنت کا بھی حال بے حال

      رشبھ پنت کا بھی بلا ایشیا کپ میں اب تک خاموش ہی رہا۔ انہوں نے بھی ہاردک پانڈیا جتنی ہی گیند کھیلی اور اتنے ہی رن بنائے۔ دیپک ہڈا بھی ملے موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور 4 گیندوں میں صرف  تین رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ ہندوستان نے 19ویں اوور میں ہڈا اور رشبھ پنت دونوں کے وکٹ گنوائے اور یہ ہندوستانی اننگ کا ٹرننگ پوائنٹ رہا۔ مڈل آرڈ بلے بازوں نے کپتان روہت شرما کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ روہت شرما نے 72 رن بنائے اور باقی بلے بازوں نے مل کر 93 رن جوڑے۔

      رشبھ پنت کا بھی بلا ایشیا کپ میں اب تک خاموش ہی رہا۔ انہوں نے بھی ہاردک پانڈیا جتنی ہی گیند کھیلی اور اتنے ہی رن بنائے۔
      رشبھ پنت کا بھی بلا ایشیا کپ میں اب تک خاموش ہی رہا۔ انہوں نے بھی ہاردک پانڈیا جتنی ہی گیند کھیلی اور اتنے ہی رن بنائے۔


      ہندوستانی گیند باز بھی خوب پٹے

      سری لنکا کے خلاف ہار کے گنہگار ہندوستانی گیند باز بھی رہے۔ نئی گیند سے ارش دیپ سنگھ وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ اس سے سری لنکائی سلامی بلے باز پتھم نسنکا اور کشل مینڈس نے پورا فائدہ اٹھایا اور پاور پلے کے پہلے 6 اور میں ہی 57 رن بنادیئے۔ ارش دیپ سنگھ نے اپنے پہلے 2 اوور میں 26 رن دیئے۔ ہاردک پانڈیا نے بھی پاور پلے میں ایک اوور پھینکا۔ لیکن، انہوں نے بھی 10 رن دیئے۔ سری لنکائی سلامی بلے باز نے آر اشون کے بھی پہلے اوور میں 11 رن بنائے۔ پہلے 11 اوور میں ہی سری لنکا نے 97 رن بناکر جیت کی بنیاد رکھ دی، جس پر بعد میں آنے والے بلے بازوں نے جیت کی عمارت کھڑی کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: