نئی دہلی: کے ایل راہل (KL Rahul) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بہترین شروعات کی ہے۔ پہلے دونوں ہی میچ میں انہوں نے نصف سنچری لگائی۔ ٹیم انڈیا (Team India) دونوں میچ جیت کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرچکی ہے۔ تیسرا اور آخری مقابلہ آج کھیلا جا رہا ہے۔ کے ایل راہل کو اس میچ میں آرام دیا گیا ہے۔ راہل نے پہلے ٹی20 میچ میں 56 گیندوں میں ناٹ آوٹ 51 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد ان کی تنقید کی جارہی تھی کہ وہ ٹی20 میں بہت سست کھیلتے ہیں۔ کیا حقیقت میں ایسا ہے۔ 30 سال کے ہندوستانی نائب کپتان کے ریکارڈ اس بات سے کہیں دور ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے بھی اچھا ہے۔ ان دونوں کو موجودہ وقت میں ٹی20 کا بہترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔
کے ایل راہل کے ٹی20 انٹرنیشنل کے ریکارڈ کو دیکھیں تو یہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے مقابلے میں اچھا ہے۔ راہل نے 66 کی 62 اننگوں میں 40 کی اوسط سے 2137 رن بنائے ہیں۔ دو سنچری اور 20 نصف سنچری لگائی۔ ناٹ آوٹ 110 رن بہترین اسکور ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 140 کا ہے۔ وہیں بابر اعظم نے 87 میچوں کی 82 اننگوں میں 43 رنوں کی اوسط سے 3039 رن بنائے ہیں۔ 2 سنچری اور 27 نصف سنچری لگائی ہے۔ 122 رن سب سے بہترین اسکور ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 130 کا ہے۔ اب بات محمد رضوان کی۔ انہوں نے 68 میچ کی 57 اننگوں میں 53 کی اوسط سے 2259 رن بنائے ہیں۔ ایک سنچری اور 20 نصف سنچری لگائی ہے۔ ناٹ آوٹ 104 رن بہترین اسکور ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 129 کا ہے۔ اس ریکارڈ سے واضح ہے کہ کے ایل راہل دونوں سے اسٹرائیک ریٹ کے معاملے میں کافی آگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹی20 عالمی کپ 2023 کا شیڈول جاری، ہندوستان کا پہلا میچ پاکستان سے، جانیں پورا پروگرام یہ بھی پڑھیں۔ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، جسپریت بمراہ ٹی20 عالمی کپ سے باہر، بی سی سی آئی نے لگائی مہربڑی ٹیموں کے خلاف کے ایل راہل کا انداز جارحانہاب ٹی20 کی ٹاپ-7 ٹیموں کی بات کریں تو یہاں بھی کے ایل راہل کا ریکارڈ بابر اعظم اور محمد رضوان سے اچھا ہے۔ کے ایل راہل نے آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، پاکستان کے خلاف 49 اننگوں میں 1628 رن بناچکے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 140 کا ہے۔ انہوں نے 70 چھکے بھی لگائے ہیں۔ وہیں بابر اعظم نے ٹاپ-7 ممالک کے خلاف 64 اننگوں میں 2343 رن بنائے ہیں اور اسٹرائیک ریٹ 130 کا ہے۔ انہوں نے 42 چھکے لگائے ہیں۔ محمد رضوان کو دیکھیں، تو انہوں نے 41 اننگوں میں 1723 رن بنائے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 133 کا ہے۔ 51 چھکے لگائے ہیں۔ یعنی کے ایل راہل نہ صرف اسٹرائیک ریٹ بلکہ چھکے لگانے کے معاملے میں بھی دونوں سے آگے ہیں۔
سال 2022 میں لگائے سب سے زیادہ چھکےکے ایل راہل نے اپنے کھیلنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے 2016 میں ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ پہلی بار 2022 میں سب سے زیادہ 18 چھکے لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سال انہوں نے اب تک 10 ہی ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔ اس سے پہلے سال 2018 میں 13 میچوں میں سب سے زیادہ 18 چھکے لگائے تھے۔ اس کے علاوہ 2021 میں 10 جبکہ 2020 میں 13 اور 2019 میں 14 چھکے لگائے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔