پاکستان میں سرخیاں بٹور رہی ہیں کے ایل راہل کی شادی، تحفوں پر ہورہی ہے بحث
پاکستان میں سرخیاں بٹور رہی ہیں کے ایل راہل کی شادی، تحفوں پر ہورہی ہے بحث ۔ Design photo
پاکستانی نیوز چینل کے دونوں اینکر کہہ رہے ہیں کہ ٹیم انڈیا کے کرکٹر کے ایل راہل کی شادی بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر سنیل شیٹی کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ آتھیا شیٹی سے ہوئی۔
گزشتہ دنوں ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل اور بالی ووڈ اداکارہ آتھیا شیٹی کی شادی ہوئی۔ اس شادی نے ہندوستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کافی سرخیاں بٹوری۔ کے ایل راہل اور آتھیا شیٹی کی شادی 23 جنوری کو ہوئی تھی۔ وہیں، پاکستانی نیوز چینل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ سوشل م یڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی اینکر کے ایل راہل اور آتھیا شیٹی کو شادی میں ملے تحفے سے حیران ہیں۔
تحفے کی مہنگی فہرست اور قیمت سے پاکستانی حیران! سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی نیوز چینل کے دونوں اینکر کہہ رہے ہیں کہ ٹیم انڈیا کے کرکٹر کے ایل راہل کی شادی بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر سنیل شیٹی کی بیٹی اور بالی ووڈ اداکارہ آتھیا شیٹی سے ہوئی۔ اس کے بعد پاکستانی اینکر دونوں کو ملے تحفے کو گنوارہے ہیں۔ ساتھ ہی تحفے کی بھاری بھرکم فہرست اور قیمت دیکھ کر پاکستانی اینکر بے حد حیران بھی نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ وہیں، کرکٹ فینس لگاتار کمنٹس کرکے اس پر اپنا خیال ظاہر کررہے ہیں۔
ڈنر ڈیٹ پر نکلے کے ایل راہل اور آتھیا شیٹی پیر کو دونوں کپل پہلی مرتبہ پبلک میں ساتھ نظر آئے۔ دراصل، کے ایل راہل اور آتھیا شیٹی ڈنر ڈیٹ کے لیے باہر نکلے تھے۔ اس دوران دونوں کپل ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے نظر آئے۔ ساتھ ہی دونوں نے پوز بھی دئیے۔ غور طلب ہے کہ 23 جنوری کو ممبئی کے کھنڈالہ علاقے میں کے ایل راہل اور آتھیا شیٹی کی شادی دھوم دھام سے ہوئی۔
بہرحال، کے ایل راہل شادی کی وجہ سے ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہے۔ وہیں، ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔ اس سے پہے ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 3 ونڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 سے ہرایا۔ کے ایل راہل اس سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔