آسٹریلیا میں انوشکا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی تھے وجہ
آسٹریلیا میں انوشکا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی تھے وجہ
جب وراٹ کو ٹسٹ کرکٹ کی کپتانی ملی تھی، تب انوشکا ان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں۔ جب انہیں یہ گڈ نیوز ملی تب انوشکا ان کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر موجود تھیں۔
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما پرفیکٹ کپل ہیں۔ دونوں آج کے نوجوانوں کو کئی مرتبہ کپل گولس دیتے ہوئے بھی نظرآتے ہیں۔ وراٹ انوشکا سے بے انتہا پیار کرتے ہیں، جس کا اظہار وہ آئے دن کسی ہ کسی طریقے سے کرتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم آپ کو کوہلی کا ایک ایسا قصہ بتانے جارہے ہیں، جب وہ انوشکا شرما کے سامنے کسی بچے کی طرح پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے۔
پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے وراٹ بات ان دنوں کی ہے جب مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ سال 2014 میں دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے وراٹ کو اپنی ذمہ داری سونپی تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب وراٹ نے انوشکا کو یہ خبر سنائی تو کیا ہوا؟ کہا جاتا ہے کہ جب انہوں نے یہ خبر انوشکا کو سنائی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ٹیسٹ کپتانی ملتے ہی انہیں اپنے پرانے دن یاد آنے لگے۔ کوہلی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک دن کرکٹ اکیڈمی سے ہندوستانی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔
سال 2017 میں کی تھی شادی جب وراٹ کو ٹسٹ کرکٹ کی کپتانی ملی تھی، تب انوشکا ان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں۔ جب انہیں یہ گڈ نیوز ملی تب انوشکا ان کے ساتھ آسٹریلیا دورے پر موجود تھیں۔ غور طلب ہے کہ وراٹ انوشکا نے سال 2017 میں شادی کی تھی۔ کپل نے اٹلی می ہوئے ایک شاندار تقریب میں سات پھیرے لیے تھے۔ دونوں کی شادی میں کچھ چنندہ مہمان شامل ہوئے تھے۔ انوشکا اور وراٹ آج ایک پیاری سی بیٹی کے والدین ہیں، جن کا نام انہوں نے وامیکا رکھا ہے۔ انوشکا اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔