’کوہلی-کوہلی۔۔۔‘،نوین الحق کو دیکھ کر چلانے لگے فینس، گیندباز کے ری ایکشن نے مچائی کھلبلی، دیکھیں ویڈیو
’کوہلی-کوہلی۔۔۔‘،نوین الحق کو دیکھ کر چلانے لگے فینس، گیندباز کے ری ایکشن نے مچائی کھلبلی، دیکھیں ویڈیو
گزشتہ دنوں لکھنو اور بنگلور کے درمیان ہوئے میچ کے دوران، نوین اور وراٹ کوہلی کی آپس میں بحث ہوگئی تھی۔ یہی نہیں وراٹ کے ساتھ گمبھیر بھی لڑ بیٹھے تھے، اس واقعہ پر ورلڈ کرکٹ نے تنقید کی تھی۔
افغانستان کے کھلاڑی نوین الحق ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ دراصل، ممبئی انڈینس کے خلاف میچ کے دوران نوین الحق کو فینس کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، ہوا یہ کہ جب نوین باونڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو فینس ’کوہلی کوہلی‘ کا نام لے کر افغانستانی کرکٹر کو پریشا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ لیکن نوین نے اس کے بعد جو کیا اس کو لے کر چرچا ہورہی ہے۔ جب فینس نوین کو دیکھ کر کوہلی کوہلی کہہ کر انہیں چڑھانے کی کوشش کررہے تھے تو گیندباز نے اس کا برا نہیں مانا بلکہ انہوں نے ہاتھ اٹھا کر لوگوں کو ایسا کہنے کے لیے ترغیب دی۔ نوین کے اس رویے نے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔
بتادیں کہ گزشتہ دنوں لکھنو اور بنگلور کے درمیان ہوئے میچ کے دوران، نوین اور وراٹ کوہلی کی آپس میں بحث ہوگئی تھی۔ یہی نہیں وراٹ کے ساتھ گمبھیر بھی لڑ بیٹھے تھے، اس واقعہ پر ورلڈ کرکٹ نے تنقید کی تھی۔ وہیں، گمبھیر کے فینس اور کوہلی کے فینس سوشل میڈیا پر آپس میں ایک دوسرے کو لے کر ٹوئٹ کرتے بھی نظر آئے تھے۔ اتنا ہی نہیں لکھنو کے میچوں کے دوران فینس گمبھیر کو چڑھانے کے لیے کوہلی کوہلی کے نعرے بھی لگائے۔ وہیں، اب ممبئی کے خلاف میچ کے دوران بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنےکو ملا، لیکن اس مرتبہ فینس نے نوین کو اس کا نشانہ بنایا۔
دوسری طرف، میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، محسن خان نے ایک بہترین آخری اوور کر کے لکھنؤ کو ممبئی انڈینز کے خلاف پانچ رنز کی سنسنی خیز جیت دلائی، جس نے پلے آف میں ان کا دعویٰ مضبوط کر دیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔