بھلے ہی لکھنو کے خلاف میچ میں آر سی بی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہو لیکن کرکٹ فینس کے لیے سب سے بڑی خوشی وراٹ کوہلی کا رن بنانا رہا ہے۔ کوہلی نے میچ میں 44 گیندوں پر 61 رنوں کی اننگ کھیلی، اپنی اننگ میں کوہلی نے 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ وراٹ کی اننگ میں سبسے خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے مارک ووڈ جیسے گیندباز کے خلاف بھی کرارا شاٹ مارا، آر سی بی کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کافی تیز رفتاری سے بالنگ کرتے ہوئے نظر آئے لیکن کوہلی کے سامن ان کی ایک نہ چلی۔
وراٹ نے مارک ووڈ کی جانب سے پھینکی گئی 149kmph کی رفتار والی گیند پر ایک شاندار چھکا لگایا جس نے محفل لوٹ لی۔ کوہلی نے جس انداز میں وہ چھکا لگایا وہ دیکھنے لائق تھا۔ کوہلی اائی پی ایل 2023 میں شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں۔ اب تک 3 میچ میں کنگ کوہلی نے 2 نصف سنچریاں بنادی ہیں۔ اس سے پہلے وراٹ نے ممبئی انڈینسکے خلاف 38 گیندوں پر نصف سنچری لگائی تھی۔ میچ میں کوہی کو امیت مشرا نے پھنساکر آوٹ کردیا۔
میچ کی بات کریں تو کپتان فاف ڈوپلیسی ، وراٹ کوہلی اور گلین میکسویل کے جارحانہ نصف سنچریوں کے دم پر رائل چیلنجرس بنگلورو نے لکھنو سوپر جائنٹس کے خلاف پیر کو یہاں آئی پی ایل کے میچ میں دو وکٹ پر 212 رن بنائے تھے، کوہلی اور ڈوپلیسی نے پہلے وکٹ کے لیے 96 رنوں کی پارٹنرشپ کر کے حریف ٹیم کو بڑی پریشانی میں مبتلا کردیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔