فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

کوہلی نے بتایا کہ، ’یہاں بھی بھیڑ غضب کی تھی، میں نے فاف کو بھی بتایا۔ ایسا لگا جیسے ہمارے لیے گھر کا کھیل تھا۔ وہ میرا نام لیتے ہوئے ہمارا حوصلہ افزائی کررہے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bangalore, India
  • Share this:
    حیدرآباد کے خلاف آر سی بی کی جیت میں اہم رول ادا کرنے والے دونوں ہی اوپنر بیٹسمین وراٹ کوہلی اور فاف ڈوپلیسی کی دوستی آپ نے میدان پر اکثر دیکھی ہوگی، لیکن پلے آف کے لحاظ سے بے حد اہم مقابلے میں ان دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے اور آئی پی ایل 2023 میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت داری کردی۔ میچ ختم ہونے کے بعد انعامی تقریب کے دوران جب وراٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کے اور فاف کے درمیان اس پارٹنرشپ کے پیچھے کا سکریٹ کیا ہے؟


    وراٹ نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا- مجھے لگتا ہے کہ فاف کے ساتھ شراکت کا راز یہ ٹیٹو ہے۔ اس سیزن میں ہم نے ایک ساتھ تقریباً 900 رنز بنائے ہیں۔ بالکل ویسا ہی جیسا کہ میں اے بی کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے محسوس کرتا تھا۔ اس بات کی سمجھ کے ساتھ کہ میچ کہاں جا رہا ہے اور کیا کرنے کی ضرورت ہے اور ایک تجربہ کار کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر کپتانی کر رہا ہے - یہ ہمارے لیے ایک خوبصورت تبدیلی رہی ہے کہ ہم اکٹھے ہوں اور سب سے اوپر آر سی بی کے لیے اثر ڈالیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    لکھنو کو جیت دلانے کے بعد محسن خان نے بیمار والد کو کیا تھا ویڈیو کال، پوچھا-پاپا آپ خوش ہیں؟

    یہ بھی پڑھیں:

    محمد شمی اور سراج کی ظہیر خان نے کی جم کر تعریف، جموں ایکسپریس عمران ملک کو لے کہی یہ بڑی بات

    فینس کے پیار سے جھوم اٹھے کوہلی

    کوہلی نے بتایا کہ، ’یہاں بھی بھیڑ غضب کی تھی، میں نے فاف کو بھی بتایا۔ ایسا لگا جیسے ہمارے لیے گھر کا کھیل تھا۔ وہ میرا نام لیتے ہوئے ہمارا حوصلہ افزائی کررہے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اسے نہیں بناسکتے۔ میں نے کسی کو میری پیروی کرنے یا مجھ سے متاثر ہونے کے لیے مجبور نہیں کیا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: