ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرے ٹی -20 میں ٹیم انڈیا کی طوفانی بلے بازی، ویسٹ انڈیز کو دیا 241 رنوں کا ہدف

ویسٹ انڈیز کےخلاف فیصلہ کن ٹی -20 میچ میں وراٹ کوہلی، روہت شرما اور کے ایل راہل نے شانداربلے بازی کرتے ہوئےگیند بازوں کو پست کردیا۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تیسرے ٹی -20 میں ٹیم انڈیا کی طوفانی بلے بازی، ویسٹ انڈیز کو دیا 241 رنوں کا ہدف
کوہلی نے 21 گیندوں پر بنا ڈالی نصف سنچری

ویسٹ انڈیزکےخلاف فیصلہ کن تیسرے ٹی -20 میچ میں ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے طوفانی اننگ کھیلی۔ ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں تین وکٹ کے نقصان پر 240 رن بنائے اور ویسٹ انڈیز کو 241 رنوں کا بڑا ہدف دیا ہے۔ اس سے پہلے کے ایل راہل سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کے ایل راہل نے شاندار 91 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 56 گیندوں کا سامنا کیا۔ کے ایل راہل نے 9 چوکے اور4 چھکے لگائے۔


کپتان وراٹ کوہلی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر70 رن بناڈالے۔ وہ آخرتک آؤٹ نہیں ہوئے۔ کپتان کوہلی نے محض 21 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے میدان کے چاروں طرف شاٹ لگائے۔  وراٹ کوہلی نے اپنی اننگ میں 7 چھکے اور4 چوکے لگائے۔ کوہلی نے آخری گیند پربھی شاندارچھکا لگایا۔ وہیں روہت شرما نے بھی بہترین اننگ کھیل کرٹیم انڈیا کومضبوط آغازدے کربڑے اسکورکی طرف پہنچا دیا۔




اس دوران پہلے روہت شرما، کے ایل راہل اوروراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیزکے گیندبازوں کے خلاف جارحانہ بلے بازی کی۔ روہت شرما نے سب سے پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے آؤٹ ہونے سے پہلے 34 گیندوں کا سامنا کیا اور71 رن بناڈالے اوراپنے نام ریکارڈ درج کرلیا۔ روہت شرما نے 6 چوکے اورپانچ چھکے لگائے۔  اس کےعلاوہ کے ایل راہل نے بہت بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اوروہ آخرتک آؤٹ نہیں ہوئے۔

روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپررشبھ پنت کریزپرآئے لیکن وہ فلاپ ثابت ہوئے۔ انہوں نے دو گیندوں کا سامنا کیا اور بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ اس دوران کپتان وراٹ کوہلی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے صرف 21 گیندوں پراپنی نصف سنچری مکمل کرلی۔
First published: Dec 11, 2019 08:47 PM IST