ہوم » نیوز » اسپورٹس

پراگ - آرچرکے چوکوں اورچھکوں سے کانپ گئی کےکےآرکی چیئرلیڈر، رونےکی کیفیت دیکھ کرجذباتی ہوئےناظرین

دنیش کارتک کی قیادت والی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے مسلسل 6 میچ گنوا دیئے ہیں۔  

  • Share this:
پراگ - آرچرکے چوکوں اورچھکوں سے کانپ گئی کےکےآرکی چیئرلیڈر، رونےکی کیفیت دیکھ کرجذباتی ہوئےناظرین
آئی پی ایل 2019 کے میچ میں کے کے آر کی چیئرلیڈرکی ہوئی یہ حالت۔

آئی پی ایل 12 کے 43 ویں میچ میں راجستھان رائلس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو ایڈن گارڈن میں تین وکٹ سے شکست دے کراپنی طاقت دکھائی۔ یہ اس کی 11 میچوں میں چوتھی جیت ہے۔ وہیں دنیش کارتک کی قیادت والی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے مسلسل 6 میچ گنوا دیئے ہیں۔ یقیناً اس شکست نے نہ صرف ٹیم کے کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف بلکہ ٹیم کے مالکوں کوبھی سوچنے پرمجبورکردیا ہے۔


تاہم مسلسل چھٹی شکست کے بعد میدان میں جو ہوا وہ حیران کرنے والا رہا۔ جی ہاں! کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی چیئرلیڈر اپنی ٹیم کی شکست کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کررونے لگی اور بار بار کیمرے میں دکھائے جانے کے بعد ٹیم کے حامی بھی جذباتی ہوگئے۔ ویسے آئی پی ایل میں یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کے کے آرکی چیئرلیڈر اپنی ٹیم کی شکست کے بعد سرعام روئی ہے۔


تقریباً ہرسیزن میں ایسا دیکھنے کو ملتا ہے۔ بے شک چیئرلیڈرکا کام چوکے اورچھکوں پرٹھمکا لگانے کا ہو، لیکن ٹیم کی شکست کا اثران پربھی پڑنا فطری ہے۔ جبکہ کے کے آرٹیم کی چیئرلیڈر کا ٹیم کے ساتھ لگاو اس وجہ سے اہم ہے کیونکہ ٹیم کے مالک شاہ رخ خان اکثر ان سے ملتے رہتے ہیں۔




بہرحال جمعرات کو ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان رائلس کے کپتان اسٹیواسمتھ نے ٹاس جیت کرمیزبان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اوراس نے 175/6 کا اسکوربنایا۔ کولکاتا کے لئے اس کے کپتان دنیش کارتک نے 97 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ 50 گیندوں کی اس اننگ کے دوران ان کے بلے سے 7 چوکے اور9 چھکے نکلے جبکہ یہ ان کی آئی پی ایل میں بہترین اننگ ہے۔
First published: Apr 26, 2019 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading