ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی دہلی کیپٹلس پر بڑی جیت

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ذریعہ دیئے گئے 195 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہی بناسکی اور اسے 59 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  • Share this:
IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی دہلی کیپٹلس پر بڑی جیت
IPL 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی دہلی کیپٹلس پر بڑی جیت

نئی دہلی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ذریعہ دیئے گئے 195 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کیپٹلس کی پوری ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 135 رن ہی بناسکی اور اسے 59 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے نتیش رانا نے 81 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ سنیل نرائن نے 32 گیندوں پر 64 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ سنیل نرائن نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ جبکہ نتیش رانا نے ایک چھکا اور 13 چوکے لگائے۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرکے بڑا اسکور بنایا تھا، جسے دہلی کیپٹلس کے بلے باز حاصل نہیں کرپائے۔ تصویر: ٹوئٹر کے کے آر
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کرکے بڑا اسکور بنایا تھا، جسے دہلی کیپٹلس کے بلے باز حاصل نہیں کرپائے۔ تصویر: ٹوئٹر کے کے آر


نتیش رانا اور سنیل نارائن کی سنچری رفاقت کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دہلی کے سامنے جیت کے لئے 195 رنوں کا ہدف رکھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 11 رن کے اسکور پر سلامی بلے باز شبھمن گل نارکیا کے شکار بن گئے۔ وہ 9 رن بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد 35 رن کے اسکور پر نارکویا نے راہل ترپاٹھی کو بولڈ کرکے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دوسرا جھٹکا دے دیا۔ اس کے بعد دنیش کارتک بلے بازی کرنے آئے، لیکن وہ صرف تین رن بناسکے۔ اس طرح 42 رن پر کولکاتا کو تیسرا جھٹکا لگا۔ حالانکہ اس کے نتیش رانا اور سنیل نارائن نے اننگ کو سنبھال لیا۔ دونوں نے نہ صرف نصف سنچری لگائی بلکہ بڑی شراکت کرتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا اسکور 150 رن سے اوپر پہنچایا۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 24, 2020 07:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading