ویمنس پریمیئر لیگ (WPL 2023) کے پہلے سیزن کی افتتاحی تقریب چارمارچ کو ہوگی۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کا سامنا گجرات جائنٹس سے ہوگا۔ ہنوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ٹورنامنٹ کے پہلے دن میچ سے پہلے ایک رنگارنگ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کی کئی اسٹار اداکارائیں دکھائی دیں گی۔
ویمنس پریمیئر لیگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی ہے کہ اداکارہ کریتی سینن اور کیارا اڈوانی تقریب کا حصہ ہوں گی۔ ان دونوں کے علاوہ مشہور پاپ سنگر اے پی ڈھلون پرفارم کریں گے۔ رنگارنگ پروگرام کا انعقاد ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس کی شروعات شام 5:30 بجے ہوگی۔ پانچ فرنچائزیوں نے خریدے تھے 87 کھلاڑی ویمنسپریمیئر لیگ کے پہے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 13 فروری کو ہوئی تھی۔ نیلامی میں اتری کُل 448 کھلاڑیوں میں سے صرف 87 کھلاڑیوں پر بولی لگی۔ وہیں، ان کو خریدنے میں پانچ فرنچائزی، ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، یوپی وارئیرس، گجرات جائنٹس اور رائل چیلنجرس بنگلور نے مل کر 59.50 کروڑ روپے خرچ کیے۔ گجرات، دہلی اور بنگلور نے سبس ے زیادہ 18-18 کھلاڑی خریدے ہیں۔ وہیں، ممبئی نے 17 اور یوپی نے 16 کھلاڑیوں کوخریدا ہے ۔
A star ⭐ studded line-up
D.Y.Patil Stadium will be set for an evening of glitz and glamour 👌🏻
160 سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی اس نیلامی میں اتری تھیں، ان میں سے 30 کھلاڑیوں پر ہی بولی لگی۔ وہیں، 250 سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑی آکشن میں اتری تھیں۔ ان میں سے 57 ہندوستانی کھلاڑی نیلامی میں فروخت ہوئیں۔ آکشن میں 20 کھلاڑیوں پر فرنچائزیوں نے ایک کروڑ یا اس سے زیادہ کی رقم لٹائی۔ ان میں سے چار کھلاڑیوں کو فرنچائزی نے دو کروڑ سے تین کروڑ کے درمیان اور تین کھلاڑیوں کو تین کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم میں خریدا۔ سمرتی مندھانا (آر سی بی) آکشن میں سب سے مہنگی فروخت ہوئیں۔ ان پر 3.40 کروڑ روپے کی بولی لگی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔