کرونال پانڈیا’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوئے یا ’ریٹائرڈ آؤٹ‘؟ شروع ہوئی نئی بحث، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

کرونال پانڈیا’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوئے یا ’ریٹائرڈ آؤٹ‘؟ شروع ہوئی نئی بحث، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

کرونال پانڈیا’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوئے یا ’ریٹائرڈ آؤٹ‘؟ شروع ہوئی نئی بحث، جانیے کیا ہے پورا معاملہ

ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی بات کریں تو لکھنؤ سوپر جائنٹس نے ممبئی کو 5 رنز سے شکست دی ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 177/3 رنز بنائے تھے

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    لکھنو سوپر جائنٹس اور ممبئی انڈینس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کے 63ویں میچ میں لکھنو کے بلے باز کرونال پانڈیا 49 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اب فینس کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ وہ ’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوئے یا پھر ’ریٹائرڈ آوٹ‘۔ عام طور پر بلے باز کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر باہر جاتے دیکھا ہے، لیکن ریٹائرڈ آوٹ کیا ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں تھوڑی کنفیوژن دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ، ’جب کوئی بلے باز امپائر یا حریف ٹیم کے کپتان سے صلاح و مشورہ کیے بغیر اپنی مرضی سے گراونڈ سے باہر چلا جائے تو اسے ’ریٹائرڈ آوٹ‘ مان لیا جاتا ہے۔‘

    روی چندرن اشون آئی پی ایل تاریخ کے واحد ایسے بلے باز ہیں جو ریٹائرڈ آوٹ ہوئے ہیں لیکن لکھنو سوپر جائنٹس کے کپتان کرونال پانڈیا نے میچ کے بعد صاف کیا کہ وہ ریٹائرڈ آوٹ نہیں تھے، ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: محسن خان بنے ہیرو، ممبئی کے خلاف لکھنو کی سنسنی خیز جیت، پلے آف کی امیدیں برقرار

    اشون کی بات کریں تو آئی پی ایل 2022 میں لیگ راؤنڈ کے 20ویں میچ میں وہ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف میچ میں 19ویں اوور کی 2 گیندیں کھیلنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے خود کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ایسا پہلے نہیں ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023: عمران ملک کو پلیئنگ الیون میں کیوں نہیں مل رہا موقع؟ اٹھے سوال....ہیڈ کوچ نے توڑی خاموشی

    اگر ہم ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی بات کریں تو لکھنؤ سوپر جائنٹس نے ممبئی کو 5 رنز سے شکست دی ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ کی ٹیم نے 20 اوورز میں 177/3 رنز بنائے تھے لیکن جواب میں اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی کی ٹیم صرف 172 رنز ہی بنا سکی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: