ہوم » نیوز » اسپورٹس

اسمرتی مندھانا نے 19 چھکے لگا کر بنا دیا ریکارڈ، جارحانہ بلے بازی سے اپنی ٹیم کو دلائی جیت

ہندوستان کی اسمرتی مندھانا بھلے ہی کےایس ایل 2018 ٹورنامنٹ میں پہلی بارکھیل رہی ہیں، لیکن اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں وہ سب سے بہترین بلے بازبن کرابھری ہیں۔

  • Share this:
اسمرتی مندھانا نے 19 چھکے لگا کر بنا دیا ریکارڈ، جارحانہ بلے بازی سے اپنی ٹیم کو دلائی جیت
کے ایس ایل ٹی -20 لیگ میں اسمرتی مندھانا نے بنایا ریکارڈ۔

انگلینڈ میں چل رہی کے ایس ایل 2018 ٹی -20 ٹورنامنٹ میں اسمرتی مندھانا کی زبردست کارکردگی جاری ہے۔ لیگ میں ویسٹرن اسٹارم کے لئے کھیل رہی اس ہندوستانی سلامی بلے بازنے ایک بارپھرجارحانہ نصف سنچری لگا کراپنی ٹیم کو جیت دلادی۔


یارک شائرڈائمنڈس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں مندھانا نے 36 گیندوں میں 56 رن بنائے، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔ مندھانا کی اس اننگ کی بدولت ان  کی ٹیم نے یارک شائرسے ملے 173 رنوں کے بڑے ہدف کو 19.2 اوورمیں تین وکٹ گنواکرحاصل کرلیا۔

اسمرتی مندھانا بھلے ہی کےایس ایل 2018 ٹورنامنٹ میں پہلی بارکھیل رہی ہیں، لیکن اپنے پہلے ٹورنامنٹ میں وہ سب سے بہترین بلے بازبن کر ابھری ہیں۔ بائیں ہاتھ کی یہ جارح بلے بازکے ایس ایل 2018 کی سب سے زیادہ رن بنانے والی، سب سے بڑی اننگ کھیلنے والی، سب سے زیادہ بلے بازی اوسط، سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ، سب سے زیادہ چھکے لگانے والی کھلاڑی بنی ہوئی ہیں۔




اسمرتی مندھانا نے کے ایس ایل 2018 میں کھیلی 6 اننگوں میں 85 کے زبردست اوسط سے 338 رن بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 184 کا ہے اوروہ سنچری بھی لگا چکی ہیں۔ اسمرتی مندھانا نے ٹورنامنٹ میں کل 19 چھکےلگا دیئے ہیں، جواس ٹورنامنٹ کے ہی نہیں بلکہ کے ایس ایل تاریخ میں کسی بھی بلے باز کے ذریعہ لگائے گئے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

First published: Aug 06, 2018 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading