ہوم » نیوز » اسپورٹس

کلدیپ یادو نے ہیٹ ٹرک لے کر رقم کی تاریخ، دو ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی

کلدیپ یادونے وشاکھا پٹنم میں مسلسل تین گیندوں میں شےہوپ، جیسن ہولڈراورالزاری جوسف کوآؤٹ کیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی اننگ کے33 ویں اوورمیں یہ کارنامہ انجام دیا۔

  • Share this:
کلدیپ یادو نے ہیٹ ٹرک لے کر رقم کی تاریخ، دو ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی
کلدیپ یادو نے دوسری بار ہیٹ ٹرک لے کر رقم کی تاریخ۔

وشاکھا پٹنم: ہندوستانی اسپنرکلدیپ یادونے وشاکھا پٹنم ونڈے میں ویسٹ انڈیزکے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ انہوں نے مسلسل تین گیندوں میں شے ہوپ، جیسن ہولڈراورالزاری جوسف کوآؤٹ کیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی اننگ کے33 ویں اوورمیں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے میں بھی ہیٹ ٹرک لی تھی۔


بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک لینے کا ریکارڈ سری لنکا کےعظیم گیند بازلست ملنگا کے نام ہے، جنہوں نے تین باریہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ کلدیپ یادونے پاکستان کے وسیم اکرم، ثقلین مشتاق، سری لنکا کے چمنڈا واس اورنیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی برابری کی۔ ان سبھی نے دوبارہیٹ ٹرک لی ہے۔ وہیں ونڈے میں یہ ہندوستان کی طرف سے چھٹی ہیٹ ٹرک ہے۔


سب سے پہلے چیتن شرما نے 1987 کے عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔ ان کے بعد کپل دیو، کلدیپ یادو اورمحمد شمی نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد شمی نے اسی سال عالمی کپ میں افغانستان کے خلاف مسلسل تین گیندوں میں تین وکٹ لئے تھے۔ وہیں ٹسٹ میں ہندوستان کی طرف سے ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اورجسپریت بمراہ ہیٹ ٹرک بناچکے ہیں۔ ٹی -20 میں دیپک چہرنے مسلسل تین وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ سال 2019 میں پہلے ہندوستان کی طرف سے 5 ہیٹ ٹرک لی گئی تھی اوراس سال میں 4 ہندوستانی گیند بازمسلسل تین وکٹ لے چکے ہیں۔ ان میں محمد شمی، جسپریت بمراہ، دیپک چہراور کلدیپ یادونے ہیٹ ٹرک لی ہے۔

First published: Dec 18, 2019 09:06 PM IST