ہوم » نیوز » اسپورٹس

کلدیپ یادو کا انکشاف، سابق پاکستانی کپتان نے ایسےکی تھی ان کی مدد

کلدیپ یادو (Kuldeep Yadav) نے کہا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (kolkata knight riders) کے ساتھ ابتدائی دنوں میں پاکستانی عظیم کرکٹر وسیم اکرم (Wasim Akram) نے ان کی مدد کی تھی۔

  • Share this:
کلدیپ یادو کا انکشاف، سابق پاکستانی کپتان نے ایسےکی تھی ان کی مدد
کلدیپ یادو (Kuldeep Yadav) نے کہا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (kolkata knight riders) کے ساتھ ابتدائی دنوں میں پاکستانی عظیم کرکٹر وسیم اکرم (Wasim Akram) نے ان کی مدد کی تھی۔

ہندوستان کے اسٹار اسپنرکلدیپ یادو (Kuldeep Yadav) نے انکشاف کیا ہےکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے ساتھ کیریئر کے ابتدائی وقت میں وہ سابق سلامی بلےبازگوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) اور عظیم تیزگیند باز وسیم اکرم (Wasim Akram) سےکافی متاثر تھے۔ کلدیپ یادو نےکہا کہ 2012 اور 2014 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (kolkata knight riders) کو دو آئی پی ایل خطاب دلانے والے گوتم گمبھیر نے انہیں ٹیم میں جگہ دے کر ان کا حوصلہ بڑھایا تھا۔ کلدیپ یادو نے فرنچائزی کی ویب سائٹ پر کہا کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر)کے ابتدائی دنوں میں ان پر گوتم گمبھیرکا کافی زیادہ اثرتھا۔ کلدیپ نےکہا کہ وہ ہمیشہ ان سے کافی بات کرتے تھے۔ کےکے آر کے وقت میں ہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھی اگلے دو سالوں میں ایسا جاری رہا ہے۔


کلدیپ یادو نےکہا کہ گوتم گمبھیر ہمیشہ انہیں ترغیب دیتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جب کپتان سے آپ کو اس طرح کا بھروسہ ملے تو کسی بھی کھلاڑی کےلئے یہ خود اعتمادی اورحوصلہ بڑھانے والا ہوتا ہے اور آپ اچھی کارکردگی کرپاتے ہو۔ وہیں اس چائنا مین گیند باز نےکہا کہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نےانہیں کھیل کے ذہنی پہلو میں کافی مدد کی۔


ہندوستانی اسٹار کلدیپ یادو نے کہا کہ وسیم اکرم سر مجھے کافی پسند کرتے تھے۔
ہندوستانی اسٹار کلدیپ یادو نے کہا کہ وسیم اکرم سر مجھے کافی پسند کرتے تھے۔


وسیم اکرم نے ایسے کی کلدیپ یادو کی مدد

پاکستانی عظیم کھلاڑی وسیم اکرم (Wasim Akram) نے بھی کلدیپ یادو کی کافی مدد کی۔ ہندوستانی اسٹار نےکہا کہ وسیم اکرم سر مجھے کافی پسند کرتے تھے۔ وہ گیند بازی کے بارے میں زیادہ نہیں بولتے تھے، لیکن انہوں نے مجھے کھیل کو ذہنی طور پر بہتر طریقے سے لینے میں کافی اچھی طرح تیار کیا۔ انہوں نے الگ الگ طریقوں سے مجھے مختلف حالات کے لئے تیارکیا اور بتایا کہ جب بلے باز آپ کو دباو میں لائے تو کیسے ردعمل ظاہر کرو۔
کلدیپ یادو فی الحال لاک ڈاون کی وجہ سے پینٹنگ میں اپنا ہنر دکھا رہے ہیں۔ دراصل آئی پی ایل ملتوی ہونے کی وجہ سے وہ کرکٹ سے دور ہیں۔ کافی کم لوگ جانتے ہیں کہ کلدیپ یادو اچھی پینٹنگ بھی کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے بھگوان رام اور ہنومان جی کی پیٹنگ بنائی۔ یہی نہیں اس دوران وہ اپنے سبھی شوق پورے کررہے ہیں۔ کلدیپ یادو کرکٹ سے دور رہ کر بھی اپنی زندگی کا لطف لے رہے ہیں۔ وہ پینٹنگ کے علاوہ پتنگ بازی میں بھی اپنا ہاتھ آزما رہے ہیں۔
First published: Apr 27, 2020 04:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading