ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چنئی میں ونڈے سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی رہی، ٹریویس ہیڈ اور مچیل مارش نے ٹیم کو مضبوط شروعات دینے کا کام کیا، آسٹریلیا کو 68 رن کے اسکور پر پہلا جھٹکا لگا، اس کے بعد آسٹریلیا کے کچھ وقفے پر لگاتار وکٹ گرتے گئے لیکن آسٹریلیا نے جیت کے لیے 49 اوور میں ٹیم انڈیا کو 270 رنوں کا ٹارگیٹ دیا۔
میچ کے دوران ہندوستانی ٹیم گیندباز کلدیپ یادو نے 39ویں اوور میں پانچویں گیند پر ایسٹن ایگر کے خلاف ڈی آر ایس کی اپیل کرتے ہیں اور کپتان روہت شرما سے گزارش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ آپ ڈی آر ایس لے لیجیے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے روہت شرما لگاتار کلدیپ یادو سے کہہ رہے ہیں کہ میں نہیں دیکھا ،مجھے نہیں پتہ اور پھر روہت کلدیپ کے لگاتار بولنے پر ڈی آر ایس ٹائمر میں دو سیکنڈ باقی بچے ہوتے ہوئے تبھی ریویو کا اشارہ کرتے ہیں، جس کے بعد رویندر جڈیجہ نے کلدیپ کے انداز میں مستی کرتے ہوئے نظر آئے اور روہت شرما بھی زور زور سے قہقہے لگاتے نظر آئے۔
کلدیپ یادو کے بار بار کہنے پر روہت نے ریویو تو لے لیا، لیکن وہ ریویو بے کار ہوگیا، کیونکہ گیند ٹپہ کھا کر وکٹ سے دور جارہی تھی اور ایسے میں ٹیم انڈیا نے اپنا ریویو گنوادیا۔ ڈی آر ایس ریویو لینے کے پہلے، روہت جڈیجہ کے ساتھ قہقہے لگاتے ہوئے نظر آئے، لیکن اس کے بعد کپتان روہت شرما کلدیپ پر جھلاتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔