نئی دہلی : نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس کے بعد بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کی رات اولمپکس کے بعد اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا ۔ جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے فن لینڈ کے کوورتانے گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بارش کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریشانی ہوئی ۔ نیرج 86.69 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے اور گولڈ میڈل جیتا ۔ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں 86.69 میٹر پھینکا تھا۔ ان کا دوسرا تھرو غلط ہو گیا تھا۔ تیسرے تھرو کے دوران وہ بھی پھسل گئے۔ اس کے بعد وہ اگلی 2 کوششوں کے لئے اترے ہی نہیں ۔ تاہم کوئی دوسرا کھلاڑی انہیں چیلنج نہیں دے سکا ۔
اسی مہینے نیرج چوپڑا نے پاو نورمی گیمز میں 89.30 میٹر کی تھرو پھینک کر قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ سبھی کو توقع تھی کہ وہ 90 میٹر کا مارک حاصل کریں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ نیرج چوپڑا نے 2012 کے لندن اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے کیشورن والکٹ کو پیچھے چھوڑ کر گولڈ میڈل جیتا۔ والکٹ 86.64 میٹر کا ہی تھرو کرسکے ۔ وہیں موجودہ عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس 84.75 میٹر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
وہیں ہندوستان کے سندیپ چودھری صرف 60.35 میٹر پھینک سکے۔ وہ 8ویں نمبر پر رہے ۔ خراب موسم کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نیرج کی تقریب کو دیکھنے پہنچی تھی۔ نیرج چوپڑا اب ٹوکیو اولمپکس کے بعد ٹورنامنٹ کھیلنے اترے ہیں۔
نیرج چوپڑا 10 ماہ بعد کسی مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں ، اس لیے وہ کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ اس سے پہلے وہ ٹوکیو اولمپکس میں 88.07 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔