CWG 2022 : لکش سین نے جیتا گولڈ، بیڈمنٹن سنگلز کے فائنل میں یونگ کو دی مات
Commonwealth Games 2022: ہندوستان کے نوجوان شٹلر لکش سین نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے سنگلز کا گولڈ میڈل جیتا۔ برمنگھم میں جاری گیمز میں لکش نے فائنل میچ میں ملیشیا کے این جی جے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے ہرایا ۔
Commonwealth Games 2022: ہندوستان کے نوجوان شٹلر لکش سین نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے سنگلز کا گولڈ میڈل جیتا۔ برمنگھم میں جاری گیمز میں لکش نے فائنل میچ میں ملیشیا کے این جی جے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے ہرایا ۔
نئی دہلی : ہندوستان کے نوجوان شٹلر لکش سین نے پیر کو کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے سنگلز کا گولڈ میڈل جیتا۔ برمنگھم میں جاری گیمز میں لکش نے فائنل میچ میں ملیشیا کے این جی جے یونگ کو 19-21، 21-9، 21-16 سے ہرایا ۔ لکش سین پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں اترے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔
الموڑا کے رہنے والے 20 سالہ لکش سین نے میچ میں 2-0 کی برتری حاصل کی جسے 5-3 اور پھر 6-4 تک پہنچایا۔ بعد میں یونگ نے واپسی کرتے ہوئے 7-7 سے برابری کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے 11-9 کی برتری حاصل کرلی۔ لکش نے بعد میں اسکور کو 18-18 سے برابر کیا، لیکن یونگ نے پہلا گیم 21-19 سے اپنے نام کیا ۔
دوسرے گیم میں ملیشیا نے 4-3 کی برتری حاصل کی، جسے 6-4 کیا ۔ لکش نے واپسی کرتے ہوئے اسکور 6-6 پر برابر کر دیا اور پھر 11-9 کی برتری حاصل کی، جسے انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے 16-9 بنا دیا۔ بعد میں یہ گیم لکش نے 21-9 سے جیت لیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں لکش نے 8-4 اور پھر 9-6 سے برتری حاصل کر کے اسکور کو 11-7 کردیا۔ اس کے بعد برتری 14-8 کردی ۔ یونگ نے 12-17 کے اسکور پر واپسی کی، لیکن لکش نے یہ گیم جیت لیا اور ملک کے کھاتے میں گولڈ بھی ڈال دیا ۔
لکش نے گزشتہ سال ورلڈ چمپئن شپ میں برانز میڈل جیتا تھا، جب کہ وہ اسی سال آل انگلینڈ اوپن-2022 میں رنر اپ رہے تھے۔ یونگ نے موجودہ کھیلوں میں مکسڈ ٹیم کا گولڈ جیتا ہے، جبکہ وہ پچھلے سال سدی رمن کپ میں برانز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔