Lalit Modi Biopic:للت مودی پر بنے گی فلم، IPLکی کہانی سے اٹھایا جائے گا پردہ
للت مودی پر بنے گی فلم۔
Lalit Modi Biopic: آئی پی ایل کی بات کریں تو اس کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی۔ یہ لیگ 8 ٹیموں کے ساتھ شروع ہوئی۔ آج بھی لوگوں کے سروں پر آئی پی ایل کا راج ہے۔ اب آئی پی ایل کا 15 واں سیزن چل رہا ہے۔
بالی ووڈ میں اس وقت بایوپکس کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ کئی مشہور شخصیات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ حال ہی میں کرکٹر کپل دیو پر ایک فلم بنائی گئی۔ جس میں 1983 میں جیتنے والے ورلڈ کپ کی کہانی دکھائی گئی۔ اب للت مودی پر فلم بن رہی ہے۔ للت مودی پر بننے والی بائیوپک کتاب ماورک کمشنر پر مبنی ہوگی۔ وشنو وردھن اندوری اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ وشنو اس سے قبل 83 اور تھلائیوی جیسی فلمیں بنا چکے ہیں جو تھیٹروں میں ہٹ ثابت ہوئی۔
وشنو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے بایوپک کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا- 83 ورلڈ کپ جیتنا ہمالیہ کی چوٹی کو چھونا تھا۔ اسپورٹس جرنلسٹ بوریا مزومدار کی کتاب ماورک کمشنر آئی پی ایل کی شخصیت اور اس کے پیچھے کارفرما للت مودی کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اس کتاب پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
وشنو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی پی ایل نے کرکٹ کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔ اس کتاب میں آئی پی ایل کے بارے میں بہت کچھ بتایا گیا ہے۔ اس شخص کے بارے میں بھی جسے آئی پی ایل کے آغاز کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
Winning the 83 World Cup was the tip of the iceberg. The book "Maverick Commissioner" by sports journalist @BoriaMajumdar is a fascinating account of the IPL and the Man behind it Lalit Modi. Elated to announce that we are adapting this book into a feature film. @SimonSchusterINpic.twitter.com/tLEGGCkkxn
للت مودی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2010 میں ہندوستان سے لندن چلے گئے تھے۔ ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
آئی پی ایل کی بات کریں تو اس کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی۔ یہ لیگ 8 ٹیموں کے ساتھ شروع ہوئی۔ آج بھی لوگوں کے سروں پر آئی پی ایل کا راج ہے۔ اب آئی پی ایل کا 15 واں سیزن چل رہا ہے۔ اس میں کئی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے وہ قومی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔