ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی کے لئے سب سے بڑی مصیبت بنے گا یہ کھلاڑی، تین 'کپتانوں' نے بنایا پلان

اپنے آخری لیگ میچ میں ممبئی انڈینس نے کولکاتہ کے بلے بازوں کو رن بنانے کا موقع ہی نہیں دیا، جس کی سب سے بڑی وجہ میں سے ایک لست ملنگا تھے۔

  • Share this:
دھونی کے لئے سب سے بڑی مصیبت بنے گا یہ کھلاڑی، تین 'کپتانوں' نے بنایا پلان
لست ملنگا: پی سی : آئی پی ایل

آئی پی ایل سیزن 12 پلے آف مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2019 کے لیگ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینس سب سے اوپرپہنچ گئی۔ اب منگل کو چنئی سپرکنگس سے اس کا مقابلہ ہوگا۔


اپنے آخری لیگ میچ میں ممبئی نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے بلے بازوں کورن بنانے کا موقع ہی نہیں دیا، جس کی سب سے بڑی وجہ میں سے ایک لست ملنگا تھے، جنہوں نے 4 اوورمیں 35 رن دے کرتین وکٹ چٹکائے۔ لست ملنگا نے اس میچ میں اپنی گیند بازی کے ساتھ کچھ خاص تبدیلیاں کیں۔


ایک ہفتے سے کررہے تھے پریکٹس


ٹی -20 کرکٹ کی دن بدن توسیع ہورہی ہے، بلے بازسے لے کرگیند بازروز اپنے کھیل کو تبدیل کررہے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اسٹار گیند باز لست ملنگا نے بھی کیا ہے۔ اسپورٹس اسٹارسے کی چرچا میں ممبئی انڈینس کے کوچ مہیلا جے وردھنے نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو نئے طریقے آزمانے چاہئے اورایسا ہی کچھ لست ملنگا نے کیا۔ انہوں نے راونڈ دی وکٹ گیند بازی کی، جس پرہم ایک ہفتے سے کام کررہے تھے۔

میچ سے قبل دیا تھا مشورہ

جے وردھنے نے بتایا کہ ملنگا کئی دنوں سے پریکٹس سیشن میں اپنی نئی ویری ایشن پرکام کررہے تھے، جس کے بعد ہم نے ان سے اسے میچ میں آزمانے کے بارے میں کہا اوریہ کام کرگیا۔ انہوں نے اس میچ میں ممبئی کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے تھے۔

تین کپتانوں نے مل کربنایا پلان

روہت شرما، جے وردھنے اورلست ملنگا تینوں کھلاڑی کپتان رہ چکے ہیں۔ اس وجہ سے بڑے میچوں سے پہلے ہی وہ اپنی ٹیم کو جیت دلانے کے لئے نئے طریقوں پرکام کرتے ہیں۔ اب چنئی کے خلاف بھی ملنگا اپنی نئی پالیسی اورتجربے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
First published: May 07, 2019 12:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading