ہوم » نیوز » اسپورٹس

Love Story : فلائٹ کے ٹکٹ پر دیا فون نمبر ، 42 لاکھ کی انگوٹھی ، 23 سال کی شادی... بیکہم ۔ وکٹوریہ کا ہے خاص انداز

آج بیکہم اور وکٹوریہ دنیا کے سب سے طاقت ور جوڑوں میں سے ہیں ، جس کی بنیاد 23 سال سے پیار پر ہی ہے ۔ دونوں چار بچوں کے والدین ہیں ۔

  • Share this:
Love Story : فلائٹ کے ٹکٹ پر دیا فون نمبر ، 42 لاکھ کی انگوٹھی ، 23 سال کی شادی... بیکہم ۔ وکٹوریہ کا ہے خاص انداز
Love Story : فلائٹ کے ٹکٹ پر دیا فون نمبر ، 42 لاکھ کی انگوٹھی ، 23 سال کی شادی... بیکہم ۔ وکٹوریہ کا ہے خاص انداز

کہتے ہیں کہ جوڑیاں اوپر بنتی ہیں اور نیچے صرف ملاقاتیں ہوتی ہیں ۔ ایک فٹ بال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ تو دوسرا گلیمرس ورلڈ کا مشہور ستارہ اور جب یہ دونوں ایک ساتھ آئے تو دنیا میں اس جوڑی کا نام کہلایا ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ اسپینسر ۔ شاید سچ ہی تھا ، ان دونوں کی جوڑی بھی آسمانی ہی تھی ۔ بالکل انوکھی اور بالکل شاہی ۔ مگر خاص بات تو یہ ہے کہ یہ اسٹارڈم کبھی ان کے رشتے کے درمیان نہیں آئی ۔


ڈیوڈ بیکہم اور ویکٹوریہ دنیا کا ایسا طاقت ور جوڑا ہے ، جو کھیل ، تفریح سے لے کر تجارت ہرجگہ راج کرتا ہے ۔ مگر یہ ہوا کیسے ، کیسے انگلینڈ کے سب سے اسٹائلش فٹ بالر کا دل ہالی ووڈ کی سنگر پر آیا ، کیسے دونوں ایک دوسرے کے پیار میں اس قدر پاگل ہوگئے کہ دو سال کے اندر ہی شادی کرلی اور کیسے 23 سال بعد بھی تمام تنازعات و پریشانیوں کے باوجود دونوں ایک ساتھ ہیں ۔


ڈیوڈ بیکہم انگلینڈ کے اسٹار فٹ بالر تھے ، جو 1997 کے وقت مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے ۔ وہیں وکٹوریہ ہالی ووڈ کے بڑے بینڈ اسپائس گرلس کی سنگر تھیں ۔ وکٹوریہ اسپائس گرلس کی اپنی دوسری ممبر میل سی کے ساتھ 1997 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ دیکھنے گئی تھی ۔ یہاں ٹیم کے لاونج ایریا میں انہوں نے پہلی مرتبہ ڈیوڈ کو دیکھا ۔ ڈیوڈ کی نظریں بھی ان سے ٹکرائیں اور وہ پہلی نظر میں ہی انہیں پسند کرنے لگے ۔ حالانکہ وہ ان سے اس وقت بات نہیں کرسکے ۔ اس کے بعد اگلے میچ میں انہوں نے وکٹوریہ سے جاکر بات کی ۔ وکٹوریہ سے جب ڈیوڈ نے نمبر مانگا تو ان کے پاس کوئی کاغذ نہیں تھا ۔ وہ اسی وقت لندن سے آرہی تھیں اور ہاتھ میں فلائٹ ٹکٹ تھی ۔ ایسے میں انہوں نے فلائٹ ٹکٹ پر نمبر لکھ کر ڈیوڈ کو دیا ۔ ڈیوڈ نے آج تک وہ ٹکٹ سنبھال کر رکھا ہے ، جس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا ۔


اس ملاقات کے بعد تین مہینے بعد ہی دونوں ریلیشن شپ میں آگئے ۔ حالانکہ میڈیا کو اس بارے میں کافی وقت کے بعد پتہ چلا ۔ ڈیوڈ بیکہم مانتے ہیں کہ یہی ان کے رشتے کا سب سے اچھا وقت تھا ۔ رشتے میں آنے کے صرف 10 ماہ بعد ہی اسپین میں اپنی چھٹیوں کے دوران ڈیوڈ نے وکٹوریہ کو پرپوز کیا اور اس کیلئے انہوں نے 42 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی تھی ۔ جنوری 1998 میں دونوں نے اس کا اعلان کیا ۔ شادی سے پہلے ہی دونوں نے فینس کو ایک اور خوشخبری دی تھی ۔ مارچ 1999 میں وکٹوریہ نے بیٹے کو جنم دیا ، جس کا نام بروکلن رکھا گیا ۔ پھر مئی میں دونوں نے شادی کی ۔ یہ شادی اس وقت کی سب سے مہنگی شادیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ دنیا بھر کی میڈیا نے اس کو کوور کیا تھا ۔

سال 2012 میں دونوں کے رشتے میں تلخی آگئی ۔ ڈیوڈ بیکہم کا رئیل میڈرڈ کی ایک اسسٹنٹ کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا ، جس کی بحث میڈیا میں بھی زوروں پر تھی ۔ بیکہم اس وقت اسی کلب کی جانب سے کھیلتے تھے ۔ حالانکہ یہ تنازع ان کے اور وکٹوریہ کے درمیان نہیں آسکا ۔ 2018 میں وکٹوریہ نے ووگ میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے ریلیشن شپ میں آنے والی پریشانی کے بارے میں کئی باتیں شیئر کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے ریلیشن شپ میں تھوڑی بہت مشکلات آتی ہیں ، لیکن سمجھداری سے انہیں دور کیا جاسکتا ہے ۔ وکٹوریہ نے کہا کہ ہم دونوں ہی ازدواجی رشتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ یہی ہماری کامیابی شادی شدہ زندگی کی کنجی ہے ۔

ڈیوڈ کے معاشقہ کا تنازع ختم ہونے کے بعد دونوں لاس اینجلس آگئے ۔ یہاں وکٹوریہ نے بطور فیشن ڈیزائنر کیریئر کی شروعات کی اور دھیرے دھیرے بڑی بزنس وومین بن گئیں ۔ آج کی تاریخ میں بیکہم اور وکٹوریہ دنیا کے سب سے طاقت ور جوڑوں میں سے ہیں ، جس کی بنیاد 23 سال سے پیار پر ہی ہے ۔ دونوں چار بچوں کے والدین ہیں ۔ بیٹی ہارپر سب سے چھوٹی ہے ۔ ڈیوڈ کے مطابق ان کے تینوں بیٹوں کی فٹ بال میں اتنی دلچسپی نہیں ہے ، لیکن بیٹی کو ضرور اس کا شوق ہے اور یہ اس کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں ۔
First published: Apr 27, 2020 08:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading