ہوم » نیوز » اسپورٹس

لو اسٹوری: سلمان خان کی گرل فرینڈ سےکی ٹیم انڈیا کےکپتان نے شادی، 14 سال بعد دیا طلاق

محمد اظہرالدین (Mohammad Azharuddin) اور سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) کی ملاقات ایک ایڈ شوٹ کے دوران ہوئی۔ اس وقت سنگیتا بجلانی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور اظہر الدین کرکٹ کے میدان پر جیت کے جھنڈے بلند کر رہے تھے۔

  • Share this:
لو اسٹوری: سلمان خان کی گرل فرینڈ سےکی ٹیم انڈیا کےکپتان نے شادی، 14 سال بعد دیا طلاق
محمد اظہر الدین کی اہلیہ سنگیتا بجلانی کی وجہ سےلڑنے پہنچ گئے تھے انضمام الحق، جانئے پورا معاملہ

بالی ووڈ اور دنیائے کرکٹ کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور (Sharmila Tagore) سے لے کر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور انوشکا شرما (Anushka Sharma) تک۔ جب جب کرکٹ - بالی ووڈ ایک ہوا ہے یہ جوڑا پاور کپل (طاقتور جوڑا) بن کر سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ اس ضمن میں کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں، جو شروع تو ہوئیں لیکن انجام تک نہیں پہنچ سکیں۔ تو کچھ ایسی کہانیاں بھی ہیں جو اپنے انجام تک پہنچ کر بھی ادھوری سی ہوگئیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین (Mohammad Azharuddin)) کی خوبصورت پریم کہانی (عشق کی کہانی) بھی ایسی ہی ہے۔ آج آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے شادی شدہ محمد اظہر الدین کا دل اس اداکارہ پر آیا اور انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر سنگیتا بجلانی کا ہاتھ تھام لیا۔


سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو اظہر نے دیا سہارا


اداکارہ اور سابق مس انڈیا سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) بچپن سے ہی بالی ووڈ میں آنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ شروع کی اور کم وقت میں ہی اس چکاچوندھ بھری دنیا میں بڑا نام بن گئیں۔ سنگیتا بجلانی کا فلمی کیریئر اوسط تھا، لیکن اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ مداحوں کے دلوں پر راز کرتی تھیں۔ محمد اظہر الدین سے ملاقات سے پہلے وہ سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ رشتے میں تھیں۔ دونوں نے لمبے وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ حالانکہ ان کا دل ٹوٹ گیا، جب سلمان خان انہیں چھوڑ کر سومی علی نام کی ماڈل کو ڈیٹ کرنے لگے۔ سلمان خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ سنگیتا بجلانی کے ساتھ ان کے شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے تھے، لیکن انہوں نے آخری وقت میں شادی سے انکار کردیا۔ ایسے میں سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو سہارا ملا ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین (Mohammad Azharuddin)کا۔


سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو محمد اظہرالدین نے سہارا دیا۔
سنگیتا بجلانی کے ٹوٹے دل کو محمد اظہرالدین نے سہارا دیا۔


ایک شوٹ کے دوران ہوئی اظہر- سنگیتا کی ملاقات

محمد اظہرالدین (Mohammad Azharuddin) اور سنگیتا بجلانی (Sangeeta Bijlani) کی ملاقات ایک ایڈ شوٹ کے دوران ہوئی۔ اس وقت سنگیتا بجلانی ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں اور اظہر الدین کرکٹ کے میدان پر جیت کے جھنڈے بلند کر رہے تھے۔ اظہرالدین کی مانیں تو سنگیتا کو پہلی نظر میں دیکھتے ہی انہیں پیار ہوگیا تھا۔ دھیرے دھیرے دونوں کا پیار پروان چڑھنے لگا۔ میڈیا میں دونوں کے افیئرکی چرچا شروع ہوگئی تھی۔ سنگیتا بیرون ممالک میں ٹیم کے میچوں کے دوران دکھائی دیتی تھیں۔ حالانکہ جیسے جیسے اظہر - سنگیتا کا پیار پروان چڑھ رہا تھا، اس عظیم بلے باز کا کرکٹ گراف نیچے جارہا تھا۔ سنگیتا سے ملنے سے پہلے ہی اظہرالدین شادی شدہ تھے اور دو بچوں کے باپ تھے۔ سنگیتا بجلانی سے شادی کرنے کے لئے انہون نے سب کچھ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ ان کی پہلی بیوی کا نام نورین تھا، وہ حیدرآباد کی رہنے والی تھیں۔ وہ اظہر الدین کی فیملی کی چہیتی بہو تھیں، اس لئے فیملی طلاق نہیں چاہتی تھی۔ حالانکہ اظہر الدین نہیں مانے اور انہوں نے 9 سال کی شادی شدہ زندگی کو ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

محمد اظہر الدین سے ملاقات سے پہلے سنگییتا بجلانی سلمان خان کے ساتھ رشتے میں تھیں۔
محمد اظہر الدین سے ملاقات سے پہلے سنگییتا بجلانی سلمان خان کے ساتھ رشتے میں تھیں۔


محمد اظہر الدین کو کافی مہنگا پڑا طلاق

اس وقت محمد اظہرالدین کو طلاق کے عوض میں نورین کو تقریباً ایک کروڑ روپئے دینے پڑے تھے۔ اس وقت اسے ملک کا سب سے مہنگا طلاق مانا گیا تھا۔ محمد اظہرالدین سے طلاق کے بعد نورین نےکناڈا کے بزنس مین (تاجر) سے شادی کرلی۔ نورین سے اظہر کے دو بیٹے ہیں۔ چھوٹے بیٹے ایاز کی ستمبر 2011 میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ ایاز کو بائیک ریسلنگ کا شوق تھا۔ وہیں دوسرے بیٹے اسد نے حال ہی میں ثانیہ مرزا کی بہن انم سے شادی کی ہے۔

14 سال چلی اظہرالدین - سنگیتا کی شادی

سال 1996 میں سنگیتا بجلانی اور محمد اظہرالدین ایک ہوگئے۔ اظہرالدین سے شادی کے لئے سنگیتا بجلانی نے اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ رکھ لیا۔ دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔ اظہر الدین کی زندگی بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹا کی انٹری کے بعد سے دونوں کی شادی شدہ زندگی میں پریشانیاں آگئیں اور دھیرے دھیرے دونوں ایک دوسرے سے دور ہوگئے۔ سال 2010 میں طلاق لے کر دونوں الگ ہوگئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 28, 2020 10:51 PM IST