உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: فاف ڈوپلیسی کے بعد ہیزل ووڈ نے دکھایا ’جوش‘، بنگلورو نے لکھنو کو ہراکر درج کی پانچویں جیت

    IPL 2022: فاف ڈوپلیسی کے بعد ہیزل ووڈ نے دکھایا ’جوش‘، بنگلورو نے لکھنو کو ہراکر درج کی پانچویں جیت

    IPL 2022: فاف ڈوپلیسی کے بعد ہیزل ووڈ نے دکھایا ’جوش‘، بنگلورو نے لکھنو کو ہراکر درج کی پانچویں جیت

    کپتان اور سلامی بلے باز فاف ڈوپلیسی (96) رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے آئی پی ایل-2022 کے مقابلے میں لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنوں سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کپتان اور سلامی بلے باز فاف ڈوپلیسی (96) رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے آئی پی ایل-2022 کے مقابلے میں لکھنو سپر جائنٹس کو 18 رنوں سے شکست دے دی۔ بنگلورو نے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹ گنواکر 181 رن بنائے۔ اس کے بعد لکھنو ٹیم 8 وکٹ گنواکر 163 رن ہی بناسکی۔

      فاف ڈوپلیسی نے 64 گیندوں پر 96 رنوں کی اپنی اننگ میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ وہیں ہیزل ووڈ نے اپنے کوٹے کے 4  اوور میں 25 رن دیئے اور کل 4 وکٹ حاصل کئے۔ بنگلورو ٹیم نے 7 میچوں میں پانچویں جیت درج کی، جس سے اس کے اب 10 پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ وہیں، لکھنو سپرجائنٹس کو 7 میچوں میں تیسری شکست جھیلنی پڑی۔ ٹیم 8 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔

      182 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنو ٹیم کو پہلا جھٹکا جلدی لگا، جب کوئنٹن ڈی کاک (3) جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر گلین میکسویل کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد منیش پانڈے (6) کو بھی ہیزل ووڈ نے پانچویں اوور کی آخری گیند پر ہرشل پٹیل کو کیچ تھما دیا، جس سے ٹیم کا اسکور دو وکٹ پر 33 رن ہوگیا۔ پھر راہل اور کنال پانڈیا نے تیسرے وکٹ کے لئے 31 رن جوڑے۔ راہل 30 رن بناکر ہرشل پٹیل کا شکار بنے، جنہیں وکٹ کے پیچھے دنیش کارتک نے لپکا۔ راہل نے 24 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چوکے لگائے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: گہرا ہو رہا ہے کورونا کا بحران، DC vs PBKS کے مقابلے سے متعلق آئی بڑی خبر

      رائل چیلنجرس بنگلورو نے 14 اوور میں 5 وکٹ گنواکر 110 رن بنا لئے تھے اور اسے تب 36 گیندوں پر 72 رنوں کی ضرورت تھی۔ آیوش بدونی نے محمد سراج کے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر چوکا لگایا جبکہ وانندو ہسرنگا کی گیند کو مارکس اسٹوئنس نے چھکے کے لئے بھیجا۔ جوش ہیزل ووڈ نے اس شراکت کو اننگ کے 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر توڑا۔ آیوش (13) کو انہوں نے کارتک کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وہ 13 گیندوں پر دو چوکے لگائے۔

      اس سے قبل کپتان اور سلامی بلے باز فاف ڈوپلیسی 4 رن سے سنچری سے محروم رہ گئے، لیکن ان کی زبردست اننگ کی بدولت رائل چیلنجرس بنگلورو نے 6 وکٹ پر 181 رن بنائے۔ فاف ڈوپلیسی نے محتاط شروعات کے بعد 64 گیندوں میں دو چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 96 رن بناکر آئی پی ایل میں اپنے سب سے زیادہ اسکور کی برابری کی۔ انہوں نے شہباز احمد (26) کے ساتھ اس وقت پانچویں وکٹ کے لئے 70 رنوں کی شراکت کی، جب ٹیم آٹھویں اوور میں 62 رنوں پر 4 وکٹ گنوانے کے بعد بحران میں نظر آرہی تھی۔ ڈوپلیسی کی اننگ کی بدولت بنگلورو کی ٹیم 7 اوور میں 74 رن جوڑنے میں کامیاب رہی۔ لکھنو کی طرف سے جیسن ہولڈر نے 25 جبکہ دشمانتا چمیرا نے 31 رن دے کر 2-2 وکٹ حاصل کئے۔ روی بشنوئی کافی مہنگے ثابت ہوئے، جنہوں نے 4 اوور میں 47 رن لٹائے اور انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: