ہوم » نیوز » اسپورٹس

مدھیہ پردیش : سمیر داد کو بنایا گیا ایم پی ہاکی اکادمی کا نیا کوچ

ایم پی ہاکی اکادمی کا کوچ بننے پر سمیر داد کہتے ہیں کہ ہاکی اکادمی کا کوچ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں اس کے لئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ اور وزیر کھیل یشودھرا راجے سندھیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : سمیر داد کو بنایا گیا ایم پی ہاکی اکادمی کا نیا کوچ
مدھیہ پردیش : سمیر داد کو بنایا گیا ایم پی ہاکی اکادمی کا نیا کوچ

بھوپال : مدھیہ پردیش ہاکی کو نئی زندگی دینے اور ریاست کے ہاکی کھلاڑیوں کے ہنر کو تراشنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت نے ہاکی اولمپیئن سمیر داد کی مدد لی ہے ۔ شیوراج سنگھ حکومت نے سمیرداد کو مدھیہ پردیش ہاکی اکادمی کا نیا کوچ بنایا ہے۔ یوں تو ایم پی میں ہاکی اکادمی کا قیام ایک دہائی قبل عمل میں آیا تھا ، مگر جس مقصد کے لئے ہاکی اکادمی قائم کی گئی تھی جب وہ پورا نہیں ہوا تو حکومت  نے ہاکی اولمپیئن سمیر داد کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ سمیر داد ایئر انڈیا کے ملازم ہیں ۔ مدھیہ پردیش حکومت نے ہاکی اکادمی میں سمیر داد کی خصوصی خدمات لینے کے ایئر انڈیا سے تین سال کے لئے انہیں ڈیپوٹیشن پر بلایا ہے ۔ سمیر داد ہاکی اکادمی کے کھلاڑیوں کو ہاکی کی باریکیاں سکھائیں گے ۔ تاکہ مدھیہ پردیش ہاکی اکادمی کا ہاکی کی دنیا میں نام ہوسکے۔


واضح رہے کہ بھوپال کے سمیر داد دوہزار میں سڈنی آسٹریلیا میں ہوئے اولمپک میں ہندستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔ سمیر داد کی قیادت میں انیس سو اٹھانوے میں ہندستانی ہاکی ٹیم نے بینکاک میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انیس سو ستانوے میں انگلینڈ میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی سمیر داد ہندستانی ٹیم کاحصہ تھے۔ جونیئر ورلڈکپ میں  ہندستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا تھا۔ انیس سو اٹھانوے میں کولالامپور میں ہونے والے سینئر ایشیا کپ میں بھی سمیر داد ہندستانی  ٹیم کا حصہ تھے اور ہندستانی ٹیم نے برونز میڈل جیتا تھا۔ انیس اٹھانوے میں ہالینڈ میں منعقدہ سینئر ورلڈ کپ ،انیس سو ننیانوے میں سلطان اجلان شاہ کپ اور دوہزار ایک میں اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ سینئر ورلڈ کوالیفائی میں بھی سمیر داد ہندستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔


اس کے علاوہ سمیر داد نے سات عالمی سریز اورچھ نیشنل چیمپین شپ میچ میں ہندستانی ٹیم کا حصہ رہ کر ہندستانی ٹیم کوکامیابی سے سرفراز کیا تھا۔دوہزار چودہ پندرہ میں بھی سمیر داد نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم میں اسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں تھیں۔


ایم پی ہاکی اکادمی کا کوچ بننے پر سمیر داد  کہتے ہیں کہ ہاکی اکادمی کا کوچ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ میں اس کے لئے وزیر اعلی شیوراج سنگھ اور وزیر کھیل یشودھرا راجے سندھیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہیں کی کوششوں سے مجھے ایر انڈیا سے تین سال کے لئے ہاکی اکادمی میں بچوں کی کوچنگ کے لئے تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر لایا گیا ہے ۔ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ بھوپال ہاکی کی نرسری کہلاتا تھا۔ بھوپال میں ہی حکومت نے ہاکی اکادمی قائم کی ہے ۔ ہاکی اکادمی میں جو بچے ہیں ان کے ہنر کو تراشنا ،ہاکی کی باریکیوں سے انہیں واقف کرانا اور ہاکی اکادمی کو ترقی کی نئی بلندی پر لے جانا میرا مقصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی اکادمی کا کوچ بنائے جانے کا حکم جاری ہونے کے بعد میں نے محکمہ کھیل کے ڈائریکٹر پون جین سے ملاقات کرکے اپنے عپدے کا چارج لے لیا ہے ۔ جولائی سے ہاکی کے نئے ہنر کو تلاشنے کا ریاست گیر سطح پر کام شروع کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 17, 2021 01:44 PM IST